13.1 C
Delhi
January 21, 2025
Hamari Duniya
قومی خبریں

لوک سبھا انتخابات: انڈین یونین مسلم لیگ نے ڈی ایم کے پارٹی کے ساتھ سیٹ تقسیم کے تعلق سے مذاکرات کا آغاز کیا

IUML
راماناتھا پورم لوک سبھا سیٹ اور ڈی ایم کے اتحاد میں ایک راجیہ سبھا سیٹ کی تجویز

چنئی، 15 فروری۔ انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) نے پیر 12فروری کو چنئی میں انا اریوالئم میں دراوڑ منیٹر ا گژگھم (ڈی ایم کے) کے ساتھ سیٹ شیئرنگ بات چیت کا پہلے دور کا آغاز کیا۔ میٹنگ کے دوران ڈی ایم کے کے سیٹنگ پینل کے ساتھ بات چیت کی جس کی قیادت پارٹی کے ریاستی خزانچی اور سابق مرکزی وزیر ٹی آر بالو کررہے تھے۔

میٹنگ میں پینل اراکین کے ساتھ ڈپٹی جنرل سکریٹریان آئی پریاسوامی، ڈاکٹر کے پون موڈی،اے راجہ، پروپگینڈہ کمیٹی سکریٹری ترچی سوااور کڈلور ایسٹ ڈسٹڑکٹ سکریٹری ایم آر کے پنیر سیلوم موجود تھے۔ اسی طرح انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر پروفیسر کے ایم قادر محی الدین کی قیادت میں آئی یو ایم ایل سیٹ شیئرنگ کمیٹی کے اراکین تمل ناڈو اسٹیٹ جنرل سکریٹری کے اے ایم محمد ابوبکر، ریاستی خازن راما ناڈ ایم ایس اے شاہ جہاں، قومی سکریٹری آمبور ایچ عبدالباسط،ریاستی سکریٹری آدوترائی اے ایم شاہ جہاں نے ڈی ایم کے کی سیٹ شیئرنگ کمیٹی سے ملاقات کی اور اپنا رسمی درخواست نامہ پیش کیا۔

اجلاس کے بعد انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر پروفیسر قادر محی الدین نے کہا کہ پارٹی نے ڈی ایم کے سیٹنگ پینل کے سامنے راماناتھاپورم لوک سبھا سیٹ اور ڈی ایم کے زیر قیادت اتحاد میں راجیہ سبھا سیٹ کی تجویز پیش کی ہے۔

Related posts

جماعت اسلامی ہند کے ماہانہ پریس کانفرنس میں چھایہ رہا اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا معاملہ Jamaate Islami Hind Delhi

Hamari Duniya

اے ایم پی کی راجستھان ایجوکیشن کانفرنس اور نیشنل ٹیلنٹ سرچ 2023 کی تقریب، ملک بھر کے ممتاز دانشوروں اور سوشل لیڈرز نے شرکت کی

Hamari Duniya

فلسطین اسرائیل جنگ بندی کیلئے آل انڈیا سنی جمعیۃ العلمائ کی جانب سے دستخطی مہم

Hamari Duniya