21.7 C
Delhi
October 7, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

مرکزی جمعیت اہلحدیث ہند کا اعلیٰ سطحی راحتی وفد کا دورہ پنجاب اور ریلیف کی تقسیم

سیلاب ایک عظیم حادثہ ، مگر انسانیت زندہ:اصغرعلی امام مہدی سلفی
نئی دہلی، 25 ستمبر: مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر محترم مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی کی قیادت میں ناظم مالیات الحاج وکیل پرویز ، مولانا محمد رئیس فیضی ، صوبائی جمعیت اہل حدیث پنجاب کے ذمہ داران واراکین خصوصا جناب عرفان انجم خازن صوبائی جمعیت اہل حدیث پنجاب، مکرم سیفی،مولانا خبیب ندوی، محمد شاہدوغیرہ پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی راحتی وفد نے مورخہ 23ستمبر 2025ءکو پنجاب کے مختلف سیلاب زدہ مقامات کا دورہ کیا۔ متاثرین سے ملاقاتیں کیں، حالات کا جائزہ لیا اور متاثرین کے درمیان نقد ریلیف تقسیم کی۔یہ جانکاری مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند سے جاری ایک پریس ریلیز میں دی گئی۔
پریس ریلیز کے مطابق امیر محترم اراکین وفد کے ساتھ امرتسر پہنچے، گولڈن ٹیمپل کے ذمہ داران سے ملاقات کی اور اظہار یکجہتی فرمائی، انہوں نے آپ کا پر تپاک خیر مقدم کیااور آپ کی خدمت میں مومنٹو پیش کیا۔ امیر محترم نے بھی ان کی خدمت میں مرکزی جمعیت اہلحدیث ہند کے انگریزی ماہنامہ دی سمپل ٹروتھ اورماہنامہ اصلاح سماج کے خصوصی شمارے بعنوان ”احترام انسانیت اور مذاہب عالم“ پیش کیا۔ بعد ازاں قافلہ چندہندومسلم اور سکھ کے اہم لوگوں کی رہنمائی میں امرتسر سے تقریباً چالیس کلومیٹردور رَمداس، کونے والا، ماچھی وان وغیرہ متاثرہ مقامات کا دورہ کیا ،متاثرہ علاقوں کامشاہدہ کے ساتھ خاص ان گھروں کا معائنہ کیا جو یا تومکمل گرچکے ہیں یازیادہ متاثرہیں، جس سے اندازہ ہوا کہ کس طرح سیلاب نے تباہی مچائی ہے؟ خاص طورپر متاثرہ خاندانوں اوردیگرلوگوں سے ملاقات کی اورانہیں تسلی دی اور متاثرین کے مابین چیک اور نقدی ریلیف تقسیم کی۔ رمداس ،ماجھی وان کے سرپنچ اور وہاں کی ایک اہم شخصیت پال جی نے وفدکا استقبال کیا ، چائے پانی کا اہتمام کیااور ایک قدیم ومہجورمسجدکی صفائی کے بعد نمازپڑھنے کانظم کیا۔ امیر محترم ، ناظم مالیات اورارکان وفدعرفان انجم ،مکرم سیفی صاحب وغیرہ کی شال پوشی کر کے تکریم کی ۔
تقریباًڈھائی بجے رات کو یہ راحتی قافلہ امرتسر سے مالیر کوٹلہ پہنچا ۔ اگلے دن مالیر کوٹلہ میں صوبائی جمعیت اہل حدیث پنجاب کے ذمہ داران اورمعززین شہروغیرہ سے ملاقاتیں ہوئیں۔ امیر محترم نے جامع مسجد میں درس دیا اور شام میں دہلی کے لیے یہ قافلہ روانہ ہوگیا۔

Related posts

بروقت کارروائی: جمعہ کی نماز کے دوران نمازیوں کو پیروں سے مارنے والا پولیس کا اہلکارمعطل

Hamari Duniya

ڈاکٹر اور انجینئر بنانے کا دعویٰ کرنے والے کوچنگ سنٹرز موٹی رقم وصول کر ہو رہے ہیں فرار، کانگریس نے حکومت کو نشانہ بنایا

Hamari Duniya

سائبر کرائم کے خلاف ہریانہ پولس کی بڑی کارروائی، سیکٹروں ٹھگ گرفتار

Hamari Duniya