13.1 C
Delhi
January 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

بروقت کارروائی: جمعہ کی نماز کے دوران نمازیوں کو پیروں سے مارنے والا پولیس کا اہلکارمعطل

Inderlok Police

نئی دہلی، 8 مارچ (ایچ ڈی نیوز)۔
دارالحکومت دہلی کے اندر لوک علاقے میں جمعہ کی نماز ادا کر رہے لوگوں کو دہلی پولیس کے ایک اہلکار نے لات ماری۔ اس کے بعد موقع پر ہنگامہ شروع ہو گیا۔ جس کے بعد وہاں کے لوگوں نے احتجاج شروع کردیا۔ معاملہ کی حساس نوعیت کو دیکھتے ہوئے دہلی پولیس نے متعلقہ پولیس اہلکار کو معطل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق جمعہ کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران اندرلوک علاقے میں کچھ لوگ مسجد میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے مسجد سے متصل سڑک پر نماز پڑھ رہے تھے۔ اسی دوران دہلی پولیس کے کچھ اہلکار انہیں ہٹانے کے لیے آئے۔ اسی دوران ایک پولیس اہلکار نے نماز ادا کر رہے افراد کو لاتیں مارنا شروع کر دیں۔ اس سے متعلق ایک ویڈیو بھی تیزی سے وائرل ہو گیا۔ اس کے بعد لوگ آہستہ آہستہ بڑی تعداد میں جمع ہو گئے اور پولیس والوں کو ایسا کرنے سے روکنا شروع کر دیا۔
اسی دوران نمازیوں نے دہلی پولیس کے خلاف احتجاج شروع کر دیا۔ جسکے دہلی پولیس کے سینئر افسران موقع پر پہنچے اور معاملے کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ اور بعد میں متعلقہ پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا۔ مزید کشیدگی سے بچنے کے لئے اس علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ اندرلوک علاقے میں بڑی تعداد میں مسلمان آباد ہیں۔ مساجد کم ہونے کی وجہ سے جمعہ کے دن نماز پڑھنے کی جگہ کم ہونے کی وجہ سے ان لوگوں نے مین روڈ پر بیٹھ کر نماز پڑھنا شروع کردی، جب یہ واقعہ پیش آیا۔ ڈی سی پی منوج مینا کے مطابق معاملے کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ تحقیقات کے بعد جو بھی حقائق سامنے آئیں گے پولیس مزید کارروائی کرے گی۔

Related posts

مدرسہ اصلاح المسلمین میں قرآن کی تکمیل پر جلسہ دستار بندی

Hamari Duniya

ایم آئی ایمریٹس کی کوچنگ ٹیم کا اعلان، شین بانڈ ہوںگے ہیڈ کوچ، پارتھیو پٹیل کو بھی ملی بڑی ذمہ داری

Hamari Duniya

نیدر لینڈ جنوبی افریقہ کو لے ڈوبا، پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے اگر مگر ختم

Hamari Duniya