30.3 C
Delhi
September 6, 2025
Hamari Duniya
دہلی

جمعیۃ علمائ ہند نے مزید چھ لوگوں کو قید سے دلائی آزادی

Mehmood Madani

نئی دہلی،12ستمبر(ایچ ڈی نیوز)۔
آج نوح کورٹ میں میوات فساد سے متعلق چھ افراد کی ضمانت پر سماعت ہوئی۔ان میں سے بیواں کے رہنے والے ایک شخص پر دفعہ 302 اور307 کا مقدمہ بھی درج ہے۔عدالت نے پولس کے موقف کو میرٹ سے خالی بتاتے ہوئے جمعیة علماءہند کے وکیل کی معقول بحث کے بعد ضمانت منظور کرلی۔ ان سبھی لوگوں کے مقدمات کی پیروی صدر جمعیة علماءہند مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر معروف وکیل ایڈوکیٹ طاہرحسین روپڑیا کررہے ہیں۔
وکیل طاہرحسین روپڑیا نے ضلع جج سوشیل کمار کی عدالت میں کہا کہ بیواں کا رہنے والا شخص جس پر ایف آئی نمبر399, 401 کے تحت مقدمہ درج ہے،اس پر حیرت انگیز طو ر پر آئی پی سی کی دفعہ 302, 307 بھی عائد کی گئی ہے ، جب کہ مو¿کل حادثہ کے وقت جائے واردات پر موجود نہیں تھا اور نہ اس طرح کا کئی ثبوت ہے کہ وہ اس واقعہ میں ملوث ہے۔ اس کے برعکس ہمارے پاس پختہ ثبوت ہے کہ وہ اس وقت اپنے گاﺅں میں تھا اور اس معاملے سے کچھ بھی لینا دینا نہیں ہے۔اس سلسلے میں پہلے ہی ہم نے کال ریکارڈ وغیرہ محفوظ کرلیا ہے۔طاہر روپڑیانے عدالت میں کہا کہ پولس اپنے مقامی جاسوسوں کے مشورے پر عمل کررہی ہے ، اسے ثبوت سے کوئی مطلب نہیں ہے۔ حالاں کہ یہ سب لوگ غریب ، محتاج اور دیہاتی ہیں۔ ایڈوکیٹ طاہر روپڑیا کی تفصیلی بحث کے بعد ڈسٹرکٹ جج نے مذکورہ بالا ایف آئی آر کے تحت ماخوذ شخص کو ضمانت دیدی۔اس کے علاوہ ایڈیشنل سیشن جج جسٹس اجے شرما کی عدالت نے بھی ایف آئی آر نمبر 83, 253/2023 کے تحت ماخوذ لوگوں کو ضمانت دیدی۔
واضح ہو کہ جمعیة علماءہند 150 مقدمات کی پیروی کررہی ہے ، اب تک اس کی کوششوں سے 12 افراد کو ضمانت مل چکی ہے ۔ ان ضمانتوں پر جمعیة علماءہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد حکیم الدین قاسمی ، قانونی معاملات کے نگراں ایڈوکیٹ نیاز احمد فاروقی،ناظم اعلیٰ جمعی? علمائ ہریانہ ، پنجاب و ہماچل پردیش مولانا یحیی ٰکریمی نے اطمینان کا اظہار کیا ہے اور اہل خانہ کو مبارک باد دی ہے۔

Related posts

انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے اغراض و مقاصد کو بھلا دیا گیا، تبدیلی کیلئے ہمارے پینل کو ووٹ دیں: ایم آصف حبیب

Hamari Duniya

ابرار احمد کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض

Hamari Duniya

شاہین باغ کا سیاسی پارہ ساتویں آسمان پر، آصف محمدخان گرفتار،امانت حمایت میں اترے

Hamari Duniya