33.9 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
دہلی صحت صحت

جامعہ نگر میں ایم ایس ایس کے زیر اہتمام چیریٹیبل کلینک کا افتتاح، بہت ہی سستے میں ہوگا علاج

نئی دہلی، 17 فروری: میڈیکل سروس سوسائٹی نے جامعہ نگر میں غریب اور ضرورت مند مریضوں کے لیے چیریٹیبل کلینک کا آغاز کیا ہے۔ یہ کلینک ریڈیئنس بلڈنگ، الشفا اسپتال کے قریب، ابوالفضل انکلیو میں واقع ہے اور اس کا افتتاح ڈاکٹر ایم. فاروق نے ایم ایس ایس کے ڈاکٹروں کی موجودگی میں کیا۔
یہ کلینک پیر سے جمعہ، سہ پہر 3:00 بجے سے 5:00 بجے تک کام کرے گا، جہاں ایم بی بی ایس ڈاکٹر  صرف 20 روپے فیس میں دستیاب ہو نگے ۔ علاوہ ازیں، مستحق مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔
یہ منصوبہ الشفا اسپتال اور ایسوسی ایشن آف مسلم ڈاکٹر س کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے، جس کا مقصد غریب اور پسماندہ طبقے کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ ایم ایس ایس م نے اس بات پر زور دیا کہ وہ کمزور طبقے کی طبی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور کوئی بھی شخص مالی مسائل کی وجہ سے علاج سے محروم نہیں رہے گا۔ مقامی افراد نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے علاقے میں صحت کی بہتر سہولیات کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

Related posts

آج کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی دنیا میں سماجی اور ثقافتی اصولوں میں نمایاں تبدیلی آئی ہے: ڈاکٹر نفیس قریشی

Hamari Duniya

عاجزی، انکساری، اخوت، مساوات اور حقوق العباد کی ادائیگی ہی روزہ کا اصل مقصد: قمرالحسن

Hamari Duniya

Free Medical Camp : چوہان بانگر میں مفت میڈیکل کیمپ تقریباً 500 مریضوں استفادہ کیا

Hamari Duniya