September 9, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

سعودی عرب اور ایران کے تعلقات میں اب تک کی سب سے بڑی پیش رفت

Ibrahim Raisi

تہران،04اپریل(ایچ ڈی نیوز)۔
ایران کے نائب صدر محمد مخبر نے پیر کو کہا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ خبر رساں ایجنسی ”مہر“ کے مطابق ایرانی نائب صدر نے کہا کہ صدر منتخب ہونے کے پہلے دن سے رئیسی کی حکمت عملی خطے کے ملکوں کے ساتھ تعلقات کو نرم کرنا اور انہیں فروغ دینا ہے۔
محمد مخبر نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کی بحالی میں تیز رفتار پیش رفت کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ یہ پیش رفت محض اتفاق نہیں ہے، بلکہ اس مرحلے تک پہنچنے کے لیے پہلے سے منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا قیام ایک اہم اقدام ہے۔ یہ ایرانی حکومت کی بنیادی پالیسی بھی ہے اور ایران اس پر ہی کاربند ہے۔مختار نے کہاکہ شاہ سلمان نے جمہوریہ ایران کے صدر کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی اور ہم نے دعوت قبول کر لی۔ انشاء اللہ اس حوالے سے اچھی پیش رفت سامنے آئے گی۔
دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کی کوششوں کے فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے رمضان المبارک میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ فون پر بات چیت کی اور چین میں طے پانے والے سہ فریقی معاہدے کی روشنی میں متعدد مشترکہ امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ دونوں وزرائ  نے ایک ماہ کے اندر دوطرفہ ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا تھا۔ایرانی وزارت خارجہ ایک بیان میں کہ چکے ہیں کہ دونوں وزرائ  نے باہمی تعلقات کی بحالی کے عمل کے تعمیری راستے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

Related posts

بنگلہ دیش میں حج کیلئے کیوں نہیں جانا چاہتے ہیں لوگ، کیا ہے وجہ؟

Hamari Duniya

کیرانہ سے نو منتخب ممبر پارلیمنٹ اقراء حسن کی مشکلیں بڑھیں

اقراء حسن کے نام سے انٹرنیٹ میڈیا پر 80 سے زائد جعلی اکاؤنٹس،پراشتعال انگیز پوسٹ کا سلسلہ جاری:

Hamari Duniya

انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے اغراض و مقاصد کو بھلا دیا گیا، تبدیلی کیلئے ہمارے پینل کو ووٹ دیں: ایم آصف حبیب

Hamari Duniya