16.1 C
Delhi
February 14, 2025
Hamari Duniya
Breaking News علاقائی خبریں

کیرانہ سے نو منتخب ممبر پارلیمنٹ اقراء حسن کی مشکلیں بڑھیں

اقراء حسن کے نام سے انٹرنیٹ میڈیا پر 80 سے زائد جعلی اکاؤنٹس،پراشتعال انگیز پوسٹ کا سلسلہ جاری:

اقراء حسن نے کہا کہ وہ ماحول کو خراب کرنے والوں کے ساتھ نہیں ہیں، وہ امن چاہتی ہیں اور اپنے لوک سبھا سیٹ کے علاقے میں تعلیم کے فروغ کے لیے کام کریں گی جس سے برائیوں کا خاتمہ ہو گا۔

کیرانہ ؛10جون(عظمت اللہ خان/ایچ ڈی نیوز)اتر پردیش کی ہائی پروفائل لوک سبھا سیٹ کی نو منتخب ممبر پارلیمنٹ اقراء حسن نے ان کے نام سے سوشل میڈیا پر کم و بیش فرضی 80 اکاؤنٹ کریٹر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی بات کہی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ 4 جون کو ایس پی امیدوار اقراء حسن کی فتح کے بعد ان کے حامیوں نے شہر کی سڑکوں پر ہنگامہ کی شکل میں خوشی کا اظہارکیا تھا۔ جس پر ایس پی شاملی نے کیرانہ کوتوال کو 110 لوگوں پر مقدمہ دائر کرنے کا حکم دیا ہے۔مذکورہ معاملہ کی ویڈیوز انٹرنیٹ میڈیا پر بھی گردش کر رہی ہیں انسٹاگرام پر اقراء حسن نامی آئی ڈی سے دو ویڈیوز بھی گردش کر رہی ہیں۔ اس میں کئی گاڑیوں کا قافلہ چل رہا ہے اور پولیس بھی موجود ہے۔ نوجوانوں کی بڑی تعداد بائیک پر نظر آرہی ہے۔ کئی نوجوان چلتی بائک پر کھڑے ہیں، کچھ موبائل فون سے ویڈیوز بنا رہے ہیں۔ پولیس معاملے کی باریک بینی سے تفتیش کر رہی ہے۔ایس ایس پی شاملی نے کہا ہے کہ تحقیقات کے بعد کارروائی کی جائے گی۔ جمعہ کی رات دیر گئے 110 نامعلوم نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ شہر میں لگائے گئے ویڈیوز اور سی سی ٹی وی کیمروں کی بنیاد پر پولیس ان لوگوں کی تلاش کر رہی ہے۔سب انسپکٹر کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔روڈ پر بھیڑ کے ہنگامہ کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اے ایس پی سنتوش سنگھ نے بتایا کہ سب انسپکٹر ونے کمار کی شکایت پر 110 نامعلوم نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جلد ہی سب کو گرفتار کر لیا جائے گا۔اے ایس پی نے بتایا کہ تھانہ انچارج کو تحقیقات کے بعد کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس حوالے سے اقراء حسن کا کہنا ہے کہ میرے نام سے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے گردش کرنے والی ویڈیوز جعلی اکاؤنٹس سے پبلش کی گئی ہیں۔ پولیس تحقیقات کرے اور کارروائی کرے۔ اقرا ءحسن ایم پی کے نمائندے وشوویندر عرف گولو نے بتایا کہ پولیس کے ذریعے تقریباً 25 فیس بک اور انسٹاگرام، ایکس وغیرہ کو بند کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایم پی صاحبہ ابھی لکھنؤ میں ہیں۔ وہ دو دن بعد کیرانہ آئیں گی اور پولیس میں شکایت درج کرائے جایے گی۔ اقرا ءحسن کے پاس انسٹاگرام، فیس بک اور ایکس پر صرف ایک آئی ڈی ہے جس پر بلیو ٹک ہے۔ اس کے علاوہ ان کا کسی اور آئی ڈی سےکوئی مطلب نہیں۔ اقراء حسن نے کہا کہ وہ ماحول کو خراب کرنے والوں کے ساتھ نہیں ہیں، وہ امن چاہتی ہیں اور اپنے لوک سبھا سیٹ کے علاقے میں تعلیم کے فروغ کے لیے کام کریں گی جس سے برائیوں کا خاتمہ ہو گا۔

Related posts

مدارس کے طلباء احساس کمتری سے باہر نکلیں، ناممکن کو ممکن بنائیں:علماء

دارالعلوم فیض محمدی میں انجمن" فیض اللسان" کا افتتاحی پروگرام منعقد:

Hamari Duniya

مسلم نوجوان ندیم کو شرپسندوں نے بری طرح پیٹا، مسلم لیگ یوتھ ونگ مدد کیلئے دوڑی

Hamari Duniya

ٹرمپ کو اسپیکر عہدہ کیلئے ملا اتنا ووٹ، لوگ اڑا رہے ہیں مذاق

Hamari Duniya