28.3 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

ضلع جج شاملی نے جیل کے معائنہ کے دوران ضروری ہدایات جاری کی۔

ڈسٹرکٹ جیل مظفر نگر کا معائنہ: ڈسٹرکٹ جج/چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی شاملی شری انیل کمار XIII نے کیا۔:

مظفرنگر :29مئ (عظمت اللّٰہ خان/ایچ ڈی نیوزضلع قانونی خدمات اتھارٹی/چیف جوڈیشل مجسٹریٹ شاملی کے سکریٹری انچارج کی اطلاع کے مطابق مسز پرتیبھا نے بتایا کہ منگل کے روز اتر پردیش ریاستی قانونی خدمات اتھارٹی، لکھنؤ کے حکم کے مطابق “ڈسٹرکٹ جیل” مظفر نگر جیل کا “معزز ڈسٹرکٹ جج/چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی شاملی” شری انیل کمار XIII نے معائنہ کیا، جس کے تحت تمام قواعد و ضوابط، ہدایات اور احکامات دیے گئے۔ ڈسٹرکٹ جج کی طرف سے سینئر جیلر کو جیل میں صفائی اور حفظان صحت کے حوالے سے متعدد خدشات کو دور کرنے کے احکامات دیے گئے ۔ ڈسٹرکٹ جج نے جیل میں واقع بیرکوں کا معائنہ کیا اور بیرکوں میں لیکیج، مناسب جگہوں پر پانی کی ٹینکیوں، بیت الخلاء کی حالت اور ہائی سیکیورٹی کے حوالے سے مناسب ہدایات دی گئیں اور قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے معلومات لی گئی، جس پر قیدیوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ بتایا کہ انہیں کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ بیرکوں میں زیر حراست قیدیوں کو جیل مینوئل، جیل میں قائم لیگل ایڈ کلینک اور ان کے قانونی حقوق کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئیں۔ اس کے علاوہ خواتین کی بیرک کا بھی معائنہ کیا گیا۔ جہاں صفائی ستھرائی درست پائی گئی۔ خواتین قیدیوں نے کسی قسم کے مسائل سے آگاہ نہیں کیا۔

 ڈسٹرکٹ جج نے جیل میں قیدیوں کو حکومت کی منشاء کے مطابق تمام سہولیات جیل سپرنٹنڈنٹ کو فراہم کرنے کے احکامات دیےاور تشددپسند قیدیوں پر کڑی نظر رکھنے اور جیل کے احاطے میں کسی بھی ممنوعہ مواد کو داخل نہ ہونے اور خصوصی توجہ دیے جانے کے بھی احکامات دیے۔ اس دوران ضلع مجسٹریٹ شاملی رویندر سنگھ اور دیگر موجود تھے۔Photo credit Iqbal Hasan

 

 

Related posts

تسمیہ فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقد تقریری مقابلے میں رمیشہ ثمین کی کامیابی

Hamari Duniya

جامعہ خلفاء راشدین پورنیہ میں مجلس مشاورت(شوری) کا یک روزہ اجلاس اہم فیصلوں اور تجاویز کے ساتھ اختتام پذیر  

Hamari Duniya

دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری علوم کی تعلیم بھی ضروری:علماء

بڈولی سادات کے مدرسہ عظمت العلوم میں تقریب تکمیل حفظ قرآن کے موقع پر پانچ طلباء کی دستار پابندی۔:

Hamari Duniya