39 C
Delhi
July 8, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

شفیق الامت ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام دارالعلوم زکریا دیوبند میں لحافوں کی تقسیم 

Darul Ualoom

دیوبند، 22 دسمبر(قاضی طارق)۔ اسلام نے ہمیشہ خدمتِ خلق کو دین کا اہم حصہ قرار دیا ہے۔ بلکہ انسانی ہمدردی اور معاشرتی خدمت کا بھی ایک روشن نمونہ پیش کر رہا ہے۔ موسمِ سرما کی سردی کو مدنظر رکھتے ہوئے، لحافوں کی تقسیم ان طلبا کے لیے ایک بہترین سہولت اور محبت کا مظہر ہے جو دور دراز علاقوں سے آ کر علمِ دین کے لیے اپنی زندگیاں وقف کرتے ہیں۔

جامعہ کا یہ عمل اس بات کی یاد دہانی ہے کہ دینِ اسلام ہمیں حقوق العباد کا خیال رکھنے کا درس دیتا ہے۔شفیق الامت ویلفیئر ٹرسٹ کا یہ قدم یقینی طور پر معاشرے کے لیے ایک مثبت پیغام ہے کہ دین کے ادارے صرف علم کے مراکز نہیں بلکہ ایک ایسی جگہ ہیں جہاں انسانیت کی خدمت کا درس دیا جاتا ہے اور اس پر عمل کر کے دکھایا جاتا ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس عمل کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے۔ آمین 
اس موقع پر شفیق الامت ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر و مہتمم دارلعلوم زکریا دیوبند کے مفتی شریف خان ونائب مہتمم مفتی شفیع اللہ خان ناظم تعلیمات مفتی ہارون مینیجر قاری سلمان استاد حدیث مفتی ثابت قاری فرخ عظیم قاری منظور حسن قاضی طارق وغیرہ موجود رہیں۔

Related posts

ممبئی شہر کو نشہ سےپاک کرنا ہماری ذمہ داری ہے : مولانا سید معین میاں

Hamari Duniya

ملکاپور: ڈاکڑ ناصرالدین ناصر کے سماجی ناولچے کا رسمِ اجراء

Hamari Duniya

جھارکھنڈ میں مسجد کے احاطے میں تیز آواز کے ساتھ زمین دھنس گئی، لوگوں میں خوف و ہراس

Hamari Duniya