32 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

عالمی کپ ٹی -20سپر12 مرحلہ کا آج،بھارت-پاک میچ سے پہلے ملبورن میں شدیدبارش، لیکن

India-Pakistan-Match

ملبورن(ایچ ڈی نیوز ڈیسک)۔
سپرٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کا آج سے آغاز ہورہا ہے۔سپر12مقابلے کے پہلے میچ میں دفاعی چمپئن آسٹریلیا کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔گزشتہ کل دومرتبہ کی چمپئن ویسٹ انڈیز سپر12کے مقابلے سے باہر ہوچکی ہے اور اس کی جگہ پر ایک نئی ٹیم آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سپر12مرحلہ کے لئے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ٹی20 ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں بھارت- پاکستان سپر مقابلے سے پہلے بارش کی انٹری متوقع ہے۔ ملبورن میں گزشتہ رات بھی وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی۔  لیکن ملبورن کی تازہ اپ ڈیٹ مداحوں کے لئے خوشخبری لے کر آئی ہے۔کیونکہ ملبورن میں طویل وقت سے بارش رکی ہوئی ہے۔ ابھی دھوپ بھی نکل رہی ہے اور اگلے دن بارش کا امکان کافی کم ہے۔ دن کے دوسرے میچ میں انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ کل بھی دو میچز کھیلے جائیں گے جن میں پاک بھارت ٹاکرا خاص اہمیت کا حامل ہے۔
پاک بھارت میچ سے متعلق بتایا گیا ہے کہ یہ میچ بارش سے متاثر ہوسکتا ہے، میچ سے ایک روز قبل ملبورن میں آج صبح سے مطلع آبر آلود ہے۔بارش کی وجہ سے پاکستان ٹیم آج اپنے پہلے سیشن میں انڈور پریکٹس کرے گی، جبکہ کل بھی میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

Related posts

مدارس اسلامیہ کے خلاف ہونے والی کاررائیوں پر سپریم کورٹ کی روک، جمعیۃعلماء ہند کی ایک اور بڑی کامیابی

Hamari Duniya

اسد الدین اویسی کے خاندان پر غموں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا،رشتہ دار نے خود کو گولی مارکرخودکشی کرلی

Hamari Duniya

دہلی کیپٹلس کی قسمت میں نہیں ہے جیت،ملی پانچویں شکست

Hamari Duniya