32 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
بین الاقوامی خبریں سعودی عرب

طیارے میں یہ سامان ساتھ لے جانے سے اجتناب کریں حجاج کرام

Saudi Arab Hajj Pilgrims

ریاض،25مئی (ایچ ڈی نیوز)۔
سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے ضیوف الرحمن کے لیے ہوائی سفر کے دوران ممنوعہ سامان لانے سے اجتناب برتنے کی ہدایت کردی۔ وزارت نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا مقدس سفر کرنے والے مسافروں کو طیارے میں چار چیزیں لانے سے روک دیا ہے۔
وزارت نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر ایک انفوگرافک میں 4 اشیاءکی نشاندہی کی ہے جو ہوائی جہاز میں سفر کرتے وقت ممنوع ہیں۔ ان چیزوں میں پلاسٹک کے تھیلے، پانی کی بوتلیں اور کھلا مواد، بے تربیت اور پیک نہ کیا گیا مواد اور کپڑے میں لپٹا ہوا سامان شامل ہے۔
واضح رہے کہ بھارت سے بھی عازمین حج کا پہلا دستہ سعودی عرب پہنچ چکا ہے۔ اور جلد ہی مزید عازمین کے سعودی عرب پہنچ جائیں گے۔سعودی عرب کی حکومت عازمین حج کو پریشانی نہ ہو اس لئے طرح طرح کی گائڈ لائن جاری کرتی رہتی ہے۔

Related posts

Israeli soldiers killed لبنان میں 8 اسرائیلی فوجی ہلاک، 20 زخمی،اسرائیلی فوج کی لاشیں لے کر بھاگنے کی ویڈیو وائرل

Hamari Duniya

جمعیت علمائے روتہٹ نیپال کے زیرِ اہتمام ایک روزہ تربیتی پروگرام بحسن وخوبی اختتام پذیر

Hamari Duniya

نئی نویلی نیپال حکومت پر خطرات کے بادل، اتحاد میں شامل پارٹیاں عہدوں کیلئے میں جھگڑ پڑیں

Hamari Duniya