September 7, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

عازمین حج کی بس پر جان لیوا حملہ نہایت افسوس، شرپسندوں کو سخت سزا دی جائے: جوائنٹ ایکشن کمیٹی

Hajj Bus

نئی دہلی/مالیرکوٹلہ 27 مئی (ایچ ڈی نیوز )۔

راجستھان کے شہر کوٹا میں عازمین حج پر ہوئے جان لیوا حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی رجسٹر پنجاب کے صدر صاحبزادہ ندیم انور خان اور ممبران محمد اخلاق، خوشی محمد ، زاہد خان ججی، ایڈووکیٹ غظنفر سراج,،محمد شکیل نے کہا کہ حج ایک ایسی عبادت ہے جو سب کچھ ترک کرکے یکسوئی سے اللہ کی طرف رجوع کرنے کا نام ہے۔

حاجی جب حج کے لئے بیت اللہ کو جاتا ہے تو وہ ہر کسی سے تمام گلے شکوے دور کر کے خوشی خوشی ہو جاتا ہے ایسے میں جے شری رام کے نعرے لگا کر حاجیوں کی بس پر حملہ کرنا نہایت ہی افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی نفرت انگیز کاروائی سے دنیا بھر میں ہمارے ملک کی بدنامی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کے اس معاملے میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی وزیر داخلہ جناب امت شاہ اور سمرتی ایرانی وزیر حج افئیرز کو بیان دینا چاہیے اور شرپسندوں کے خلاف سخت ترین کاروائی کرنی چاہیے اس موقع پر شہزاد حسین،مکرم سیفی،محمد شمشاد،مفتی دلشاد احمد قاسمی ،محمد شکیل ایم سی،محمد شاہد،محمد فیروز فوجی،محمد فاروق اور محمد اقبال بھی حاضر تھے۔

Related posts

رکبرمآب لنچنگ کیس میں آیا فیصلہ، قصورواروں کو ملی اتنے سال کی سزا

Hamari Duniya

پارٹی کے مستقبل کا فیصلہ صداقت آشرم میں نہیں بلکہ میدان میں ہوگا:بہار کانگریس کے نئے انچارج نے پارٹی کارکنوں میں بھرا جوش

Hamari Duniya

کالیجیم نظام کی مخالفت کرنے والوں پر بھڑکے چیف جسٹس، کہا یہ ملک کا سپریم کورٹ ہے

Hamari Duniya