28.3 C
Delhi
July 21, 2025
Hamari Duniya
دہلی

حج 2024 کی فلائٹ بکنگ کے لیے حج منزل پرحاجیوں کی آمد شروع

Kausar Jahan
ڈی سی پی سینٹرل ایم ہرش وردھن نے حج کیمپ کا معائنہ کیا، سیکورٹی کے تمام انتظامات کو یقینی بنایا جائےگا : کوثر جہاں

نئی دہلی،6 مئی(ایچ ڈی نیوز)۔
مقدس سفر حج 2024کے لیے دہلی کے اندرا گاندھی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 3 سے حج پروازوں کا سلسلہ 9 مئی سے شروع ہو رہا ہے۔9مئی2024 دیر رات02:20 پر پہلی حج پرواز کی بکنگ کے لیے بکنگ کاونٹر حج منزل میں شروع ہو گیا ہے اور عازمین حج اپنی پروازوں کی بکنگ کے لیے حج منزل میں پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ دریں اثناءحج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے ڈی سی پی سنٹرل شری ہرش وردھن کے ساتھ دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں واقع حج کیمپ کا دورہ کیا اور متعلقہ تھانے کے پولیس اہلکاروں کو سیکورٹی کے نقطہ نظر سے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔
دوسری جانب ڈی سی پی آئی جی آئی ایئرپورٹ محترمہ اوشا رنگانی کے ساتھ بھی ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں حج پروازوں کے دوران حاجیوں کی حفاظت اور نقل و حرکت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور ہر قسم کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری انتظامات کو یقینی بنایا گیا۔

Related posts

Ghalib Institute: غالب انسٹی ٹیوٹ سر سید اکسیلنس ایوارڈ سے سرفراز

Hamari Duniya

وزیراعلیٰ آتشی نے گووند پوری اور کالکا جی میں عام آدمی پارٹی کے انتخابی دفاتر کا افتتاح کیا

Hamari Duniya

ملک میں نفرت کے خاتمہ کیلئے مرکزی حکومت سنجیدہ، مسلم دانشوروں کے پروگرام میں وزیر داخلہ امت شاہ کے پرنسپل سکریٹری کی شرکت

Hamari Duniya