29.9 C
Delhi
August 23, 2025
Hamari Duniya
کھیل

ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے سپر مقابلہ بارش کی نذر

برمنگھم ،19جون(ہ س)۔

  انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے ایشیز سیریز ٹیسٹ کرکٹ کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں سے ایک ہے۔ اور ایشزیر سیریز کا دونوں ممالک کے شائقین کو بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔ اب جبکہ سیریز ہوگیا ہے تو بارش نے بھی اس میں خلل ڈال رکھا ہے

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا۔

برمنگھم میں جاری ٹیسٹ میچ میں تیسرے دن کا کھیل بارش سے متاثر ہوا، انگلش ٹیم دوسری اننگز میں 2 وکٹ پر 28 رنز بنا سکی۔

آسٹریلیا نے 5 وکٹ پر 311 رنز سے تیسرے دن کھیل کا آغاز کیا، پوری ٹیم 386 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

انگلش ٹیم نے 7 رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز شروع کی اور تیسرے دن کے اختتام تک 35 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

Related posts

روی شاستری کا وراٹ کوہلی کو مشورہ، سب کا منہ بند کردو

Hamari Duniya

نیتا امبانی نے کملینی، نادین ڈی کلرک، سنسکرت گپتا اور اکشیتا مہیشوری کا ممبئی انڈینز میں خیرمقدم کیا

Hamari Duniya

اس کھلاڑی نے یوپی کے گیند باز کو ایک اوور میں جڑ دیئے 7 چھکے

Hamari Duniya