16.1 C
Delhi
December 11, 2024
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

پیرس  اولمپکس میں انڈیا ہاؤس کاافتتاح،  نیتا امبانی نے بھارت میں اولمپکس لانے کی وکالت کی

Neta Ambani
 انڈیا ہاؤس ہندوستان کی اولمپک امنگوں کی علامت ہے:نیتا امبانی
 اولمپکس میں ہندوستان کا پہلا کنٹری ہاؤس ہے:انڈیا ہاؤس

ممبئی؍ پیرس 28 جولائی(ایچ ڈی نیوز)۔

پیرس اولمپکس کے شاندار افتتاح کے ایک دن بعد، ہندوستان کے پہلے کنٹری ہاؤس یعنی انڈیا ہاؤس کا پیرس میں افتتاح کیا گیا۔ ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی اور چیئرپرسن نیتا ایم امبانی نے روایتی ہندوستانی انداز میں چراغ جلا کر انڈیا ہاؤس کا افتتاح کیا۔
افتتاحی تقریب میں ہندوستان اور بیرون ملک کے مہمانوں، آئی او سی کے عہدیداروں اور ہندوستان کی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ موجود معززین میں آئی او سی کمیٹی کے ممبر سیر میانگ این جی، انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی صدر پی ٹی اوشا، فرانس میں ہندوستان کے سفیر جاوید اشرف، بی سی سی آئی کے جے شاہ، اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ابھینو بندرا شامل تھے۔

Neta Ambani
اس موقع پر، آئی او سی کی رکن نیتا امبانی نے کھل کر بھارت میں اولمپکس لانے کی وکالت کی۔ انہوں نے کہا کہاولمپکس کی تاریخ میں پہلی بار بنائے گئے انڈیا ہاؤس میں خوش آمدید۔ آج ہم 2024 کے پیرس اولمپک میں ایک نیا خواب دیکھ رہے ہیں۔ 1.4 بلین ہندوستانیوں کا اولمپک کھیلوں کا مشترکہ خواب۔ اب وہ وقت آ گیا ہے جب ہماری قدیم سرزمین پر اولمپک کی مشعل روشن  کی جائے۔ ہاں وہ دن دور نہیں جب ہندوستان اولمپک کی میزبانی کرے گا۔ یہ انڈیا ہاؤس کے افتتاح پر ہمارا اجتماعی عزم ہے۔
انڈیا ہاؤس کی اہمیت پر،محترمہ  نیتا ایم امبانی نے کہا، “انڈیا ہاؤس کو ہندوستان کی اولمپک امنگوں کی علامت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ ہمارے کھلاڑیوں کے لیے گھر سے دور ایک گھر بن جائے گا، ایک ایسی جگہ جہاں ہم ان کے جذبے کا احترام کرتے ہیں اور ان کی کامیابیوں کا جشن مناتے ہیں۔ انڈیا ہاؤس اختتام نہیں ہے، یہ ہندوستان کے لیے ایک نئی شروعات ہے، ہم خوبصورتی، تنوع اور بھرپور ورثے کا تجربہ کرنے کے لیے دنیا کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
انڈیا ہاؤس کی افتتاحی تقریب میں بالی ووڈ گلوکار شان نے اپنی گائیکی   سے بھرپور داد تحسین  حاصل  کی۔ سامعین نے ان کے بالی ووڈ گانوں پر دل کھول کر رقص کیا۔ مہمانوں کا استقبال ڈھول کی تھاپ سے کیا گیا۔ اس کے بعد ممبئی کے نابینا بچوں نے روایتی ہندوستانی کھیل مل کھمب میں شاندار پرفارمنس دی۔ انڈیا ہاؤس پارک آف نیشنز کے پارک ڈی لا ویلیٹ میں واقع ہے اور 27 جولائی سے 11 اگست تک اولمپک گیمز کے دوران مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے سے رات 11 بجے تک مہمانوں کے لیے کھلا رہے گا۔

Related posts

Finance Minister Nirmala Sitaraman : وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے قطر کے وزیر خزانہ سے ملاقات کی

Hamari Duniya

خوشخبری! جامعہ کو جلد ملنے جارہا ہے یونانی میڈیکل کالج

آل انڈیا یونانی طبّی کا نگریس کی جانب سے پروفیسر نجمہ اختر وائس چانسلر، جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی کے اعزاز میں شاندار پروگرام کا انعقاد:

Hamari Duniya

حج وعمرہ کی معروف ٹریویلس ایجنسی الخدم گروپ کے ڈائریکٹر شاہ جمال نے امام حرم مسجد نبوی کا استقبال کیا

Hamari Duniya