30.3 C
Delhi
September 6, 2025
Hamari Duniya
Uncategorized

عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے چھیڑی انوکھی مہم،ملک سے پینے کے پانی کی قلت کریں گی دور

نوہیرا شیخ

نئی دہلی ،12ستمبر(ایچ ڈی نیوز)۔
یہ کہاوت کافی مشہور ہے کہ’آب ہی حیات ہے۔‘انسان بھوکا تو رہ سکتا ہے لیکن پانی کے بغیر انسان کی سانسیں تھم جانے کا خدشہ ہوتا ہے۔مہاراشٹر میں پانی کی قلت صدیوں سے ایک بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے، سرکاریں اس سلسلے میں بجٹ پاس کرتی ہیں ، الیکشن کے قریب آتے ہی پانی سمیت مختلف سہولیات فراہم کرنے کا عوام سے وعدہ کرتی ہیں لیکن الیکشن کے اختتام کے ساتھ ان کے کئے ہوئے وعدے کا بھی اختتام ہو جاتا ہے۔ ملک کی ابھرتی ہوئی نیشنل پارٹی آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی نے اس سمت اپنی قیادت لگا دی ہے اور مہاراشٹرا کے مختلف گا?ں میں جہاں پانی کی قلت وہاں کی عوام کی جان بھی لے لیتا ہے انہیں سمر سیبل کے ذریعے پانی کی سہولیات کو مہیا کرایا جا رہا ہے۔ گذشتہ دنوں مہاراشٹرا کے ایک گا?ں منواڈ تالوکا مان گلاہا میں پانی کا بل ادا نہ کرنے پر خاتون کو گاوں والوں کے سامنے پیٹا گیا۔
اس پر ڈاکٹر نوہیرا شیخ ، قومی صدر آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی نے مہاراشٹر صدر سنیتا تاسندریہ کو فورا سمر سیبل کی فراہمی کا حکم جاری کیا اورسنیتا تاپسندیہ جی نے حکم پر عمل کرتے ہوئے سمر سیبل لگوایا۔ اسی طرح مہاراشٹرا کے ساکارا ضلع کے لوگوں نے پانی کی قلت کو دور کرنے کےلئے عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ سے مدد طلب کی ، اور موجودہ حالات سے آگا ہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں 8دن میں ایک بار ہی ٹینکر کے ذریعے پانی ملتا ہے ، جس کی وجہ سے پانی کی پریشانیوں سے جوجھنا پڑتا ہے۔ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے حکم جاری کرتے ہوئے مہاراشٹرا صدر سنیتاتاپسندریہ کو اس کام کو پورا کرنے کےلئے کہا۔ سنیتا تاپسندریہ جی نے اس پر عمل کرتے ہوئے مانتالکا کے پانون گاوں کے لوگوں کےلئے بوریول سمر سیبل لگوا کر گا?ں کے تمام لوگوں کو تحفہ دیا اور گاوں والوں نے آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ سنیتا تاپسندریہ نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ مہاراشٹر کے جس بھی ضلع اور گاوںکے لوگوں کو پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہاں کے لوگوں کےلئے ہماری پارٹی یعنی آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی پانی کا بندوبست کرے گی۔ سنیتا تاپسندریہ جی نے مزید بات کرتے ہوئے پارٹی کے انسانیت کےلئے انصاف کا سلوگن دہرایا اور کہا کہ ہماری پارٹی ہندوستان کے تمام لوگوں ایک فلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔

Related posts

CM Arvind Kejriwal: وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو راحت نہیں، ابھی مزید جیل میں رہنا ہوگا

Hamari Duniya

لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ اختتام پذیر

یوپی-اتراکھنڈ سے لے کر مغربی بنگال، بہار اور تمل ناڈو تک بمپر ووٹنگ:

Hamari Duniya

بہار میں پولیس کو کھلا چیلنج، ایس بی آئی بینک میں 10 لاکھ کی لوٹ

Hamari Duniya