نئی دہلی،14 جون(ایچ ڈی نیوز)۔
فصیل بند شہرکے قریش نگر کے قریب شاہی عید گاہ میں ڈپٹی میئر آل محمد اقبال نے دوبارہ طوفانی دورہ کیا ان کے ساتھ دہلی میونسپل کارپوریشن کے ایس پی زون اور کرول باغ زون کے سبھی اعلیٰ افسران موجود تھے۔ اس موقع پر شاہی عیدگاہ منیجنگ کمیٹی کے جنرل سیکریٹری حاجی سلیم قریشی اور صدر حاجی شاکر دوست محمد صاحب اور ایڈوکیٹ سلمان قریشی اور کمیٹی کے دیگر کارکن اور سماجی کارکن سیّد شاہد راحت بھی موجود رہے۔
یاد رہے دہلی کی شاہی عیدگاہ میں گذشتہ کئی برسوں سے تبلغی جماعت کا سہ روزا اجتماع ہوتا آرہا ہے ان تمام اجتماعات میں عیدگاہ منیجنگ کمیٹی دہلی حکومت اور مرکزی حکومت سے سہولیات مہیّا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور عیدین کی نماز کا لیئے بھی تمام انتظامات کرتی ہے ان سبھی مواقع کو نظر میں رکھتے ہوئے اور علاقے کے لوگو کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے عیدگاہ منیجنگ کمیٹی نے ڈپٹی میئر صاحب سے پچھلے دورے پر یہ کچھ کاموں کی درخواستے رکھی تھی کے عیدگاہ کے چاروں طرف واکنگ ٹریک ، اور پارکوں میں گھانس ، اور پارکوں میں چاروں طرف پیڑ پودھے ، پارکوں میں بینچ ، اور عیدگاہ کے چاروں طرف لائٹ بیوٹی فکيشن ورک ، اور شاہی عیدگاہ کے اندرون حصے کی صفائی ، اور باہری حصے کی صفائی ، ٹوٹی ہوئی چاروں اطراف کی باہری دیوار کی مرمت ، ان سبھی کاموں کو کرنے کی ڈپٹی میئر صاحب نے پچھلے دورہ میں سبھی افسران کو ھدایت بھی کر دی تھی۔
اس دوسرے دورہ پر اُن ہدایات پر کتنا کام ہوا اور جو کام نہیں ہوا اُسکی کیا وجہ رہی پوری کارگزاری افسران سے ڈپٹی میئر صاحب نے لی اور آل محمد اقبال ڈپٹی میئر صاحب نے سبھی افسران کی باتوں کو سنا اور جلد ہی ان سبھی کاموں کو کرنے کی ہدایت دی اور افسران سے کہا اگر کسی بھی کام میں کوئی رکاوٹ آئے جہاں میری ضرورت ہو میرے سے رابطہ کریں اور عیدگاہ کا کام جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔
