30.1 C
Delhi
November 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

Youth Conference ؁وانوں یہ صدائیں آرہی ہیں آبشاروں سے، چٹانیں چور ہو جائیں جو ہو عزم سفر پیدا، طلبہ اور نوجوان ہی ملک و ملت کا مستقبل ہیں:صدر ایس آئی او

Youth Conference

Youth Conference

 طلبہ اپنے خوابوں کی تعبیر کے حصول کے لیے جدوجہد کو لازم کرلیں:سجاد نعمانی
جماعت اسلامی ہند کی طلبہ تنظیم ایس آئی او کی ریاستی ’’یوتھ کانفرنس ‘‘کا انعقاد

نئی دہلی، 12اگست(ایچ ڈی نیوز)۔

جماعت اسلامی ہند کی طلبہ تنظیم ایس آئی او دہلی کی جانب سے ریاستی ’’یوتھ کانفرنس ‘‘کا انعقاد مسجد اشاعت اسلام، مرکز جماعت اسلامی ہند میں ہوا۔ اس کانفرنس کی اصل تھیم  ’’اخلاقی زندگی جئیں خود کو اور معاشرہ کو تبدیل کریں‘‘برادر ابراہیم نے قرآن مجید کی تلاوت کی اس کے بعد برادر امراؤ القیس صدر ایس آئی او دہلی زون کے استقبالیہ سے اس پروگرام کا آغاز ہوا۔

Youth Conference
’ اسلام ایک اعتدال کا راستہ ہے ‘برادر رضی الحسن نے اس پر زور دیا اور لوگوں سے اختلافات کو ختم کرکے آگے بڑھنے کی اپیل کی خصوصا طلبہ اور نوجوانوں کو ایک معتدل اپروچ اختیار کرنے کی دعوت دی۔
 سلیم اللہ خان، امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند دہلی نے طلبہ کی تعلیم پر زور دیا اور عمروبن العاص کے ایک انصاف پسند واقعہ کی مثال پیش کی اور آج ہم سب کو ایک ایسے مسلمان بننے کی دعوت دی جو لوگوں کے لیے نافع ہوسکے اور اسکی نافعیت سے بلا لحاظ ملت و مذہب ہر شخص مستفید ہو سکے۔

Youth Conference
برادر رمیس ای کے صدر ایس آئی او آف انڈیا نے کانفرنس کی تھیم کی اہمیت بیان کرتے ہوئے فرمایا’آج نوجوانوں کے سب سے اہم چیلینج کو ایس آئی او نے پیش کیا ہے۔ نوجوان آج اخلاقی بحران کا شکار ہیں اور ہم نے اس مہم کے ذریعے سے اسلامی اخلاق کے تصور کو رائج کرنے کی کوشش کی ہے۔ ہمارے طلبہ اور نوجوان ہی ملک و ملت کا مستقبل ہیں اسی لیے ہم طلبہ اور نوجوانوں کے اندر دین کا صحیح شعور پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ آج کیمپس جہاں لبرل ازم کا علم بلند ہے ایسے میں ہم طلبہ گھبرا کر کیمپس نہ چھوڑ دیں بلکہ اسلامی تصورات کو رائج کرنے کی کوشش کریں۔ یہاں جتنے طلبہ موجود ہیں ان سے ہم اپیل کرتے ہیں کہ دین کے لیے جدوجہد میں آپ ہمارے ساتھ شریک ہوجائیں۔ ہم یہاں بیٹھے والدین سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ اپنے بچوں کو ایس آئی او میں بھیجیں تا کہ آپ کے بچے اسلامی فکر کے علمبردار ہوسکیں۔

Youth Conference
ڈاکٹر محی الدین غازی فلاحی ، سکریٹری جماعت اسلامی ہند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’’ اللہ کے دین کی نصرت کے قافلے سے ہم جڑے ہیں اس پر ہم کو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے ۔اسلام نے انسان کو تکریم عطا کی ہے جب کہ مغرب سے آنے والی زہریلی ہوا اس کو تمدن، تہذیب مت کہیے وہ انسانوں کو انسان ہونے سے محروم کرنا چاہتے ہیں۔ آپ اپنی زندگی کو مقصد دیجیے۔ شیخ یحی، مصعب بن عمیر کی زندگی کو پڑھیے اور نصیحت حاصل کیجیے، اپنی زندگی کو بلندی عطا کیجیے ۔

Youth Conference
مہمان خصوصی مولانا خلیل اللہ الرحمن سجاد نعمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے انسان کو دو بڑی طاقت سے نوازا ہے۔تمنائیں، اگر آپ اپنی تمنا کا قبلہ درست کرلیں تو آپ کی پسند عظیم ہوجاتی ہے۔دوسری طاقت ہے ایکشن، جدوجہد۔ اپنے خوابوں کی تعبیر کے حصول کے لیے جدوجہد کو لازم کرلیں۔ میں ایس آئی او کے بچوں سے امید رکھتا ہوںکہ اپنی اصلاح کے لئے قرآن و حدیث کے مطالعہ کا ذوق پیدا کیجئے،نوجوان اپنی تعلیم میں مہارت حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ میں ایس آئی او کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ وہ نوجوانوں کے درمیان برسوں سے کام کررہی ہے۔
 مولانا ولی اللہ سعیدی فلاحی ، نائب امیر جماعت اسلامی ہند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج لوگ پرسنالٹی ڈیولپمنٹ کا کورس کرتے ہیں جب آپ اس کا جائزہ لیں گے تو معلوم ہوگا کہ وہ تمام چیزیں رسولؐ کی سیرت و سنت سے ماخوذ ہے اور آپ کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ اسلام شخصیت کی تعمیر میں اس کی ظاہری سے زیادہ باطنی تبدیلی پر زور دیتا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اپنے اخلاق کے ذریعے کیمپس میں ایک صالح انقلاب برپا کریں گے۔ آج دنیا میں ظلم اور اخلاقی بحران عام ہوچکا ہے۔ اس لیے آپ نوجوان ظلم کے خلاف کھڑے ہوئیے۔ اور آپ کو اپنے اخلاق کے ذریعے سے اصلاح کا کام کرنا ہوگا۔ مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی کی دعا پر اس پروگرام کا اختتام ہوا۔ بارش کے باوجود پروگرام میں ہزاروں نوجوانوں نے شرکت کی اور پروگرام وقت کی پابندی کے لحاظ سے الحمدللہ ختم ہوا۔

Related posts

کیا ہے ڈراپ آؤٹ، جس میں مسلمانوں کی شرح سب سے زیادہ،تفصیلی رپورٹ جاری

Hamari Duniya

بہار جنگل راج پر مہر!، بالو مافیا کے درمیان فائرنگ، 5 کی موت

Hamari Duniya

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کا یوم تاسیس، کیوں دیگر جماعتوں سے مختلف ہے یہ پارٹی

Hamari Duniya