31.4 C
Delhi
July 18, 2025
Hamari Duniya
قومی خبریں

آئی ایس آئی کے لیے جاسوسی کے الزام میں آر اینڈ ڈی ای میں تعینات انجینئر پی ایم کرولکر گرفتار، خفیہ معلومات پاکستان کے راستے چین کو بھیجنے کاخدشہ

Honeytrap

نئی دہلی، 05 مئی(ایجنسیاں)۔ جاسوسی کے الزام میں مہاراشٹر سے گرفتار ڈی آر ڈی او کے سائنسدان پر ملک کی حساس خفیہ معلومات پاکستان کے راستے چین بھیجنے کا شبہ ہے۔ ہنی ٹریپ کے اس معاملے کی سائنس دان سے پوچھ گچھ کر کے اس زاویے سے بھی جانچ کی جا رہی ہے۔

ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کی پونے میں قائم لیبارٹری ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ (آر اینڈ ڈی ای ) میں تعینات ڈائریکٹر (انجینئر) پی ایم کرولکر کو جمعرات کو ممبئی ایس ٹی ایف نے پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا ۔ گرفتار سائنسدان واٹس ایپ میسجز، وائس کالز، ویڈیوز وغیرہ کے ذریعے انٹیلی جنس ایجنسی کے کارندوں سے رابطے میں تھا۔ ہندوستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو تشویش ہے کہ ڈی آر ڈی او کے اس اہلکار نے اپنے عہدے کا غلط استعمالکرکے حساس خفیہ معلومات کا سمجھوتہ کیا، جو دشمن ملک کے ہاتھ لگنے کی صورت میں ہندوستان کی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

گرفتار سائنسدان نے ڈی آر ڈی او کی پونے لیبارٹری میں تیار کئے گئے آکاش گراو ¿نڈ سسٹم میں پروجیکٹ ڈائریکٹر، بھارت کے جوہری ہتھیاروں سے لیس طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اگنی پروجیکٹ ، درمیانے فاصلے تک زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل (ایم آر ایس اے ایم) کے کے لانچرس کے لیڈ ڈیزائنر، سب سونک کروز میزائل سسٹم نربھے اور پرہار ،کوئیک ری ایکشن سرفیس ٹو ایئر میزائل (کیو آر ایساے ایم )، شارٹ رینج سرفیس ۔ٹو۔ ایئر میزائل سسٹم (ایس آر ایس اے ایم)اوراور اینٹی سیٹلائٹ میزائل سسٹم کے کے لانچرز کے لیے پروجیکٹ لیڈراور سسٹم مینیجرکے طور پر کام کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اہم عہدوں پر فائز رہتے ہوئے ان کے پاس ان شعبوں کے بارے میں حساس معلومات تھیں جنہوں نے ہندوستان کو دیگر ممالک کے مقابلے ایرو اسپیس کی دنیا میں اوول بنایا ہے۔ سائنسدان پی ایم کرولکر نے اعلیٰ ترین میزائل سسٹم کے علاوہ انٹرکانٹی نینٹل بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) پر بھی کام کیا ہے۔

مہاراشٹرا پولیس کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے گرفتار سائنسدان کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ تفتیشی ایجنسیاں اس خفیہ معلومات کو پاکستان کے راستے چین بھیجنے کا بھی خدشہ ظاہر کر رہی ہیں، سائنسدان سے اس زاویے سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

Related posts

ڈاکٹر قاسم رسول الیاس کی جگہ ڈاکٹر رئیس الدین ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے صدر منتخب

Hamari Duniya

ہم کو ایک ساتھ مل کر جدوجہد کرنا ہوگا، ملک میں اچھے اور سچے لوگوں کی کمی نہیں: مولانا سجاد نعمانی

Hamari Duniya

اچانک کیوں ابال مارنے لگاچچا بھتیجے کا مودی پریم،مہاراشٹر کی سیاست میں ہنگامہ

Hamari Duniya