اپریل 14, 2026
Regional News علاقائی خبریں

بورڈ امتحانات کے پیشِ نظر ڈی ایم و ایس پی کا پبلک انٹر کالج کیرانہ کا معائنہ

پبلک انٹر کالج

کیرانہ، 25 فروری(عظمت اللہ خان)۔ اتر پردیش مدھیامک شکشا پریشد کے زیرِ انتظام ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کے جاری امتحانات کے دوران ضلع انتظامیہ پوری طرح متحرک نظر آ رہی ہے۔ اسی سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ اروند کمار چوہان اور پولیس سپرنٹنڈنٹ نریندر پرتاپ سنگھ نے پبلک انٹر کالج کیرانہ کو قائم امتحانی مرکز کا اچانک معائنہ کیا۔

معائنے کے دوران دونوں افسران نے امتحانی کمروں میں جا کر انتظامات کا جائزہ لیا اور مرکز کے عملہ کو ہدایت دی کہ حکومت کی گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کیا جائے۔ انہوں نے سوالیہ پرچوں کی حفاظت، سی سی ٹی وی نگرانی، طلبہ کی چیکنگ اور داخلہ کے طریقۂ کار کو بھی تفصیل سے دیکھا۔ افسران نے واضح کیا کہ امتحانات کی شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور نقل یا لاپروائی کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پبلک انٹر کالج

اس سے قبل ڈی ایم اور ایس پی نے ضلع جج کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک میٹنگ میں شرکت کی، جہاں امتحانات کے دوران سیکورٹی اور حساس مراکز کی نگرانی کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ میٹنگ کے بعد دونوں افسران سیدھے امتحانی مرکز پہنچے اور زمینی سطح پر انتظامات کی تصدیق کی۔

قابلِ ذکر ہے کہ دسویں اور بارہویں کے امتحانات ضلع کے مختلف مراکز پر پُرامن ماحول میں جاری ہیں اور انتظامیہ کی مسلسل نگرانی سے نقل سے پاک امتحانات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Related posts

رمضان المبارک کے دوسرے جمعہ پر مساجد میں روح پرور اجتماعات، علما کے بصیرت افروز خطابات

Hamari Duniya News

کالا پیلیا کا بڑھتا قہر، آلودہ پانی بن گیا سنگین خطرہ

Hamari Duniya News

تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد

Hamari Duniya News