October 19, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی نو منتخب چیئرپرسن کوثر جہاں نے چارج سنبھالا

Haj Committee

نئی دہلی،20فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی نو منتخب چیئرپرسن کوثر جہاں نے آج اپنا عہدہ سنبھال لیا۔ حج منزل پہنچنے پر کمیٹی کے عملے اور سماجی کارکنوں نے کوثر جہاں کا پھولوں کے گلدستے سے استقبال کیا۔
سماجی اور آر ٹی آئی کارکن محمد شاہد گنگوہی، سابق اسسٹنٹ سکریٹری دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی حافظ مطلوب کریم، حج سیوادار شکیل احمد، بی جے پی لیڈر عرفان ملک، حافظ محمد صابرین، حاجی ادریس احمد، محمد ندیم، آفیسر جاوید عالم خان، ڈپٹی ای او محسن علی اوردہلی حج کمیٹی کے دفتر کے دیگر اسٹاب بھی شامل تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوثر جہاں نے کہا کہ ان کی ترجیح حج پر جانے والے عازمین کو بہتر خدمات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے حاجیوں کا کوٹہ بڑھانا ہوگا، اس کے لیے سنجیدہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ کمیٹی کے تمام ارکان کے ساتھ مل کر کام کریں۔ کمیٹی کا کام خوش اسلوبی سے چلایا جائے اور عازمین حج سے متعلق مسائل کا ازالہ کیا جائے۔

Related posts

Translators Cricket League 2024: ورلڈ ہارٹ ڈے کے موقع پر ٹرانسلیٹرس کرکٹ لیگ کا انعقاد، نوجوانوں میں صحت کے تئیں بیداری خوش آئند: نوراللہ خان

Hamari Duniya

خوشخبری! جامعہ کو جلد ملنے جارہا ہے یونانی میڈیکل کالج

آل انڈیا یونانی طبّی کا نگریس کی جانب سے پروفیسر نجمہ اختر وائس چانسلر، جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی کے اعزاز میں شاندار پروگرام کا انعقاد:

Hamari Duniya

راہل گاندھی کے بھارت جوڑو نیائے یاترا کیلئے اترپردیش سے آئی خوش کردینے والی خبر

Hamari Duniya