30.3 C
Delhi
September 6, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

چھ روز بعد بھی لاس اینجلس میں آگ بے قابو،ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ

America

لاس اینجلس، 13 جنوری۔
لاس اینجلس خوف ناک آتشزدگی سے لڑ رہا ہے۔ ہوا گرم اور تیز چل رہی ہے۔ 6روز بعد بھی آگ پر قابو پایا نہیں جاسکا ہے۔ حکام نے اتوار کو بتایا کہ لاس اینجلس میں لگنے والی آگ میں کم از کم 24 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پیر کی دیر رات سے بدھ تک علاقے میں تیز ہوائیں چلنے کے امکان سے لوگ خوفزدہ ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق پیسیفک پیلیسیڈز کی سب سے بڑی آگ پر اب تک 11 فیصد جبکہ ایٹن کے مقام پر لگنے والی آگ پر 27 فیصد قابو پا لیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اکتوبر سے اب تک لاس اینجلس میں معمول سے بہت کم بارشیں ہوئی ہیں۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے ہزاروں فائر فائٹرز مصروف ہیں، فی الحال مکمل طور پر نقصان کا اندازہ لگانا ممکن نہیں ہے۔دوسری جانب میکسیکو اور کینیڈا کے بعد یوکرین کی جانب سے بھی لاس اینجلس میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے مدد کی پیشکش کی گئی ہے۔
لاس اینجلس کاونٹی کے شیرف رابرٹ لونا نے کہا کہ لاپتہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی ویب سائٹ ٹروتھ پر ریاستی حکام کو ’نااہل‘ قرار دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Related posts

Doha Negotiations دوحہ مذاکرات بھی ناکام، اسرائیل کے پیش کردہ نقشے پر مصر چراغ پا

Hamari Duniya

ملک کے کئی حصوں میں تیز زلزلہ کے جھٹکے۔خوف سے گھروں سے باہر نکل آئے لوگ،نیپال میں زبردست تباہی

Hamari Duniya

اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم کو سپریم کورٹ سے ملی ضمانت

Hamari Duniya