27.1 C
Delhi
October 13, 2024
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

بھارتی ٹیم نے کیوی بلے بازوں کو دھول چٹادی، پوری ٹیم صرف اتنے رنوں پر ہی سمٹ گئی

Hardik Pandya and Shubhman Gill

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔

شبھمن گل کی طوفانی سنچری اور کپتان ہاردک پانڈیا کی شاندار گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے نیوزی لینڈکو دھول چٹاتے ہوئے168رنوں سے تاریخی شکست دے۔اور نیوزی لینڈ کی ٹیم ہندوستان20اوور میں234رنوں کے ہمالیائی اسکور کا تعاقب کرتے ہوئے صرف12.1اوور میں ہی66رن بناکر سمٹ گئی۔اس جیت کے ساتھ ہندوستان ٹی 20سیریز پر2-1سے قبضہ کر لیا ہے۔
رنز کے لحاظ سے یہ ہندوستان کی سب سے بڑی جیت ہے۔ اس سے پہلے 2018 میں ٹیم نے آئرلینڈ کو 143 رنز سے شکست دی تھی۔ اسی کے ساتھ ٹیم انڈیا نے سیریز 2-1 سے جیت لی۔ ٹی20 انٹرنیشنل کی گل کی پہلی سنچری کی بدولت ہندوستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں پر 234 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔حالانکہ ہندوستان کوایشان کشن کی شکل میں شروعاتی اوور میں پہلا جھٹکا لگ گیا تھا۔ جب ٹیم کا اسکور محض7رن تھا۔ایشان کشن صرف ایک رن بناکر آو¿ٹ ہوگئے۔ اس کے بعد گل بغیر کسی دباو¿ کے 63 گیندوں پر ناٹ آوٹ 126 رنز بنائے۔ انہوں نے 12 چوکے اور 7 چھکے لگائے۔ ان کے علاوہ راہل ترپاٹھی 44رن ،سوریہ کمار یادو24اور کپتان ہاردک پانڈیا نے 30رنوں کی اننگ کھیلی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے بریس ویل،بلیر ٹکنر،ایس سوڈھی اورمیچل نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔
جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم بھارتی گیند بازوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے اور کوئی بلے باز بھارتی گیند بازوں کے سامنے نہیں ٹک سکا۔ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 12.1 اوورز میں 66 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔بھارتی کپتان ہاردک پانڈیا نے سب سے زیادہ4وکٹ جبکہ ارش دیپ سنگھ، عمران ملک اور شیوم ماوی نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
اس سے پہلے ہندوستان نے کیوی ٹیم کو ون ڈے سیریز میں بھی 3-0 سے بڑی شکست دی تھی۔ سال 2023 کی بات کریں تو ہندوستان نے لگاتار چوتھی سیریز جیتی ہے۔ اس سے پہلے ٹیم نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیریز جیتی تھی۔

Related posts

نائب وزیراعلیٰ نے لیفٹیننٹ گورنر کو پھر لکھا خط،افسروں پر بڑی سازش کا الزام عائد کردیا

Hamari Duniya

لکشدیپ کے ایم پی محمد فیضل کی سزاہائی کورٹ سے معطل ہونے کے بعد بھی لوک سبھا کی رکنیت نہیں ہوئی بحال، پہنچے سپریم کورٹ

Hamari Duniya

مرکزی سرکار محدود طبقے کی ہی چاہتی ہے ترقی:مولانا سید طارق انور

Hamari Duniya