انڈین یونین مسلم لیگ کے ارکان پارلیمنٹ نے مرکزی اقلیتی امور کی وزیر اسمرتی ایرانی سے ملاقات کی
نئی دہلی3فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
انڈین یونین مسلم لیگ کے ارکان پارلیمنٹ ای۔ٹی محمد بشیر ،رب نواز غنی ،پی وی عبدالواہاب اور عبدالصمد صمدانی پر مشتمل ایک وفد نے مرکزی اقلیتی امور کی وزیر اسمرتی ایرانی سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ اس سال حج کے لیے درخواستیں قبول کرنے میں تاخیر انتہائی سنگین مسئلہ ہے۔ اور اس کا فوری حل تلاش کیا جانا چاہیے۔ مرکزی حکومت نے ابھی تک حج پالیسی شائع نہیں کی ہے۔
حج کے لیے درخواست بھی نہیں دی جاتی۔ تاخیر حجاج کرام اور حج کے طریقہ کار کو سنبھالنے والے اہلکاروں کے لیے سر درد کا باعث بن سکتی ہے۔ای ٹی محمد بشیر نے کہا کہ اسلام کے پانچ ارکان میں شامل حج مسلمانوں کے لیے انتہائی اہم فریضہ ہے جس کی تیاری ایک مسلمان برسوں سے کرتا ہے اور سال بھر پروسیس میں لگتا ہے۔اس اہم فریضہ میں تاخیر سے مسلمانوں میں بے چینی پائی جارہی ہے۔باقی چار ارکان تو مسلمانوں اپنے وطن میں ادا کرتا ہے لیکن حج ایک ایسا رکن ہے جس کے لئے سفر حج پر مکہ مکرمہ جانا فرض ہے۔لہذا اس تاخیر کے وجوہات سامنے آنا چاہئے یا پھر جلد از جلد اس کی کارروائی شروع کردینی چاہئے۔
اس وفد میں شامل دہلی پردیش کے صدر مولانا نثار احمد نقشبندی ،پاٹی کے جنرل سکریٹری خرم انیس عمر ،سید نیاز احمد راجہ ،یوتھ لیگ قومی صدرآصف انصاری ، دہلی پردیش کے جنرل سکریٹری شیخ فیصل حسن، اتیب احمد خان ایم ایس ایف کے قومی جنرل سکریٹری،محمد آصف،معین الدین انصاری نائب صدر ،نورالشمس ،محمد زاہد نائب خزانچی ،مولانا دین محمد قاسمی بھی موجود تھے۔