29.5 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

امتحانی مرکز دارالعلوم فیض محمدی میں نگرانی سخت،افسران کا اچانک دورہ

Exam center
مہراج گنج، 23 مئی (عبید الرحمٰن الحسینی ؍ ایچ ڈی نیوز)۔
اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ لکھنؤ کے امتحانات کو نقل سے پاک صاف رکھنے کی غرض سے ضلع اقلیتی فلاح وبہبود آفیسر کنہیا یادو نے امتحانی سینٹر دارالعلوم فیض محمدی ہتھیا گڈھ کا اچانک دورہ کیا، آپ کے ساتھ اقلیتی آفس مہراج گنج کے وشنو پرکاش رائے اور کمپیوٹر آپریٹر عاشق علی بھی تھے۔
اقلیتی آفیسر نے سینٹر کے تمام انتظامات کی اچھائی اور سختی کے ماحول میں چل رہے امتحانات کے علاوہ سی سی کیمرے کے مضبوط سسٹم کو دیکھنے کے بعد امتحان گاہ کے ایک ایک کمرہ میں جاکر باریکی سے جائزہ لیا، نیز سنکلن کیندر( محافظ خانہ کاپی امتحانات) کے سخت انتظامات و کمروں میں بہتر نظام اور امیدواروں کی سلقیہ مندی اور یکسوئی کیساتھ لکھتے ہوئے دیکھ کر اپنی خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا : دارالعلوم فیض محمدی کے پرنسپل مولانا محی الدین قاسمی ندوی نے کہا کہ : نقل سے پاک بنانے اور صدفیصد شفافیت لانے کے لئے ہم پوری تیار مستعد ہیں، ہم کسی بھی قیمت پر نقل اور بدعنوانی کو برداشت نہیں کریں گے۔اس موقع پر پرنسپل وبابو فیض احمد کے علاوہ معاون سینٹر انتظام کار مولانا شاہد اختر مصباحی بھی موجود تھے۔

Related posts

امت شاہ کو مرکزی کابینہ سے برخاست کرنے کا مطالبہ

Hamari Duniya

کیرانہ اور بڈولی سادات میں تعزیوں کوسجانے کا کام شروع ہو ۔

امام بارگاہوں اور عزا خانوں میں مجالس کا سلسلہ شروع،پانچ محرم کو ماتمی جلوس نکالا جائے گا:

Hamari Duniya

الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ ) کے زیراہتمام جہانا گنج میں خون عطیہ بیداری تقریب کا انعقاد

Hamari Duniya