دوحہ، 23 مئی (ایچ ڈی نیوز)۔
انجمن محبان اردو ہند قطر نے اتوار 14 مئی 2023 کو بانی جناب ابراہیم خان کمال اور چیئرمین جناب حسن عبد الکریم چوگلے کی سرپرستی میں نئے عہدیداروں کے انتخاب پر تبادلہ خیال کے لیے ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔
اجلاس میں موجود تمام اراکین نے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ دوحہ کے نامور اور پرجوش شاعر جناب ندیم ماہر 15 مئی 2023 سے نئے صدر ہوں گے نیز جناب عزیز نبیل (جنرل سیکریٹری) ، اسامہ شمسی (جوائنٹ سکریٹری) اور نیاز اعظمی (میڈیا سکریٹری) کو منتخب کیا گیا ۔
نئے صدر کی طرف سے جلد ہی اراکین کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔
انجمن محبان اردو ہند، قطر کا قیام 2005 میں اردو زبان کو فروغ دینے کے مقصد سے کیا گیا تھا۔
انجمن اپنے قیام کی تاریخ سے قطر میں اردو کی ترویج کے لیے سرگرم عمل ہے۔ انجمن کے بینر تلے اب تک چودہ عالمی مشاعروں کے علاوہ ماہانہ نشستیں اور درجن بھر سے زائد کتابوں کی اشاعت عمل میں آچکی ہے۔