29.4 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

مودی حکومت میں مسلمانوں پر ہورہے مظالم کے خلاف عمران پرتاپ گڑھی کا پارلیمنٹ کے اندر اور باہر شدید احتجاج

نئی دہلی، 02 جولائی (محمد خان/ ایچ ڈی نیوز)۔
آج راجیہ سبھا میں صدر جمہوریہ ہند کے خطبہ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کانگریس کے نوجوان رکن پارلیمنٹ اور اقلیتی شعبہ کے چیئرمین عمران پرتاپ گڑھی نے مودی سرکار پر شدید حملہ بولا۔ انہوں نے مودی حکومت کے امرت کال پر سوال اٹھاتے ہوئے ملک بھر میں ہونے والے مآب لنچنگ کے واقعات کا ذکر کیا۔ پارلیمنٹ میں جس وقت عمران پرتاپ گڑھی مسلمانوں کے درد بیان کررہے تھے،اس وقت نائب صدر جمہوریہ ہند اور راجیہ سبھا کے چیئرمین مسکراتے رہے۔
انہوں نے وزیراعظم کے ذریعے لوک سبھا الیکشن کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعہ ووٹروں کو پولرائز کرنے کی کوشش کے مدعےکو بھی اٹھایا۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن میں ملک کی سب سے پرانی پارٹی کے بینک اکاؤنٹ کو بند کردیا گیا۔انہوں نے کہاکہ مہاراشٹر میں اپوزیشن کی دو بڑی پارٹیوں کو توڑ دیا گیا، لیکن عوام نے الیکشن میں ان کے غرور کو توڑدیا۔ انہوں نے ملک میں بڑھ رہے کینسر کے مریض اور ہارٹ اٹیک سے ہورہی نوجوانوں کی موت پر حکومت کی توجہ مبذول کرائی۔ قبل ازیں کانگریس رکن پارلیمنٹ نے بی جے پی کے دور حکومت میں ملک کے مختلف حصوں میں مسلمانوں کے خلاف ہورہے مظالم، ہجومی تشدد اور گھروں کو بلڈوز کرنے کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ انہوں نے پارلیمنٹ کے صدر دروازے پر پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جس میں لکھا ہوا تھا مسلمانوں کے گھروں کو بلڈوز کرنا بند کرو۔ مسلمانوں کی مآب لنچنگ کرنا بند کرو۔ واضح رہے کہ اس مرتبہ اپوزیشن پارٹیاں ایوان میں کافی مضبوط ہیں اور زور و شور سے عوامی مدعے اٹھا رہی ہیں جس کی وجہ سے مودی حکومت بیک فٹ پر ہے، اور اس کو اس کا جواب کیسے دیا جائے یہ سمجھ میں ہی نہیں آرہا ہے۔

Related posts

کانگریس کی گارنٹیاں دہلی کی خوشحالی کی گارنٹی ہے: دیویندر یادو

Hamari Duniya

رتن ٹاٹا جنہوں نے خواب دیکھنے والوں کی ایک پوری نسل کو بااختیار بنایا

Hamari Duniya

قدرت کا کرشمہ: قیامت خیز زلزلہ سے تباہ عمارت کے ملبہ میں پھنسی خاتون نے بچی کو دیا جنم

Hamari Duniya