29.3 C
Delhi
July 17, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

کانگریس کی ریلی میں لوگوں کی بھیڑ دیکھ کر مخالفین کے اڑجائیں گے ہوش

Congress Halla Bol Rally

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
مہنگائی کے خلاف دہلی کے رام لیلا میدان میں اتوار کی صبح سے کانگریس کے ذریعہ منعقد کی گئی ہلا بول ریلی میں بڑی تعداد میں لوگ پہنچ رہے ہیں۔ کانگریس ذرائع کا کہنا ہے کہ راہل گاندھی ایک بجے کے قریب اس ریلی سے خطاب کر سکتے ہیں۔رام لیلا میدان میں کانگریس کی صدرسونیا گاندھی، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا ایک بڑا کٹ آو¿ٹ لگایا گیا ہے۔ کانگریس کے نوجوان کارکنوں نے مہنگائی کے خلاف احتجاج میں پکوڑا کاو¿نٹر لگایا ہے۔ یہاں پکوڑے تلنے والے رتن نے ”ہندوستھان سماچار“ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ لوگوں کے پاس پکوڑے تلنے کے پیسے نہیں ہیں۔ رتن نے کہا کہ خوردنی تیل، کھانا پکانے کی گیس اور ضروری اشیائ کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ مودی حکومت مکمل طور پر ناکام ہے۔ اس حکومت کا عوام سے کوئی سروکار نہیں۔ہلا بول ریلی میں شرکت کے لیے راجستھان کے کوٹا سے آئے سندیپ پروہت نے کہا کہ جب سے مودی حکومت اقتدار میں آئی ہے مہنگائی اپنے عروج پر ہے۔ یہ حکومت صرف صنعتکاروں کے مفاد میں کام کر رہی ہے۔دہلی سے تعلق رکھنے والے طاہر نے کہا کہ مودی حکومت ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو بہت نقصان پہنچا رہی ہے۔ یہ حکومت اقتدار حاصل کرنے کے لیے ملک کو توڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Related posts

سیف علی خان پر حملے سے روینہ ٹنڈن آگ بگولہ ہوگئیں

Hamari Duniya

ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے ایس آئی او اے ایم یو زون نے بھیجے 80خیمے

Hamari Duniya

یوپی میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے غیر ملکی کمپنیوں میں مقابلہ

Hamari Duniya