29.9 C
Delhi
August 23, 2025
Hamari Duniya
قومی خبریں

دوطرفہ، علاقائی اور عالمی ایجنڈے پر وسیع پیمانے پر گفتگو کیلئے امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر بھارت پہنچے

National-security-advisor

نئی دہلی،14جون(ایچ ڈی نیوز)۔
امریکہ کے قومی سلامتی مشیر جیک سولیوان ہندوستان کے قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوول کی دعوت پر 13 سے 14 جون تک نئی دہلی کے سرکاری دورے پر ہیں۔ ان کے ساتھ امریکی حکومت کے اعلیٰ حکام اور امریکی صنعت کے رہنماوں کا ایک وفد بھی ہے۔ دونوں قومی سلامتی مشیر باقاعدگی سے وسیع تر دوطرفہ، علاقائی اور عالمی ایجنڈے پر وسیع پیمانے پر بات چیت میں مصروف ہیں۔ موجودہ دورہ، جو وزیر اعظم نریندر مودی کے ریاستی دورہ امریکہ کے تسلسل میں آیا ہے، انہیں اپنی اعلیٰ سطحی بات چیت جاری رکھنے کا موقع فراہم کرے گا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور کثیر جہتی تعاون کا جائزہ بھی شامل ہوگا۔ دورے کے دوران، این ایس اے سلیوان وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور حکومت ہند کے دیگر معززین سے بھی ملاقات کریں گے۔24 مئی 2022 کو ٹوکیو میں کواڈ سربراہی اجلاس کے دوران وزیر اعظم مودی اور صدر جوزف بائیڈن کے ذریعہ ہندوستان-امریکی اقدام برائے کریٹیکل اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز (آئی سی ای ٹی) کے آغاز کے بعد، دونوںاین ایس ایز نے بھی ایک ٹھوس کوشش کی ہے۔ دونوں ممالک تعاون کے شناخت شدہ شعبوں بشمول مصنوعی ذہانت، کوانٹم کمپیوٹنگ، سیمی کنڈکٹرز، ٹیلی کمیونیکیشن، دفاع اور خلا میں مشغول ہوں گے۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کا موجودہ دورہ اس طرح دونوں این ایس ایزکو اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لینے اورآئی سی ای ٹی کے لیے نئی ترجیحات اور مقاصد طے کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

قبل ازیں، دونوں قومی سلامتی کے مشیروں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر محدود بات چیت کے لیے ملاقات کی۔ بعد میں انہوں نے کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کے زیر اہتمام آئی سی ای ٹی پر دوسرے ٹریک 1.5 ڈائیلاگ میں حصہ لیا۔ اس مکالمے کے پہلے ایڈیشن کا اہتمام یو ایس چیمبر آف کامرس نے 30 جنوری 2023 کو واشنگٹن ڈی سی میں کیا تھا۔ این ایس اے نے مکالمے کے شرکاءسے خطاب کیا، جس میں دونوں ممالک کے علمی اور صنعت کے نامور نمائندے شامل تھے۔ انہوں نے آئی سی ای ٹی کے تحت ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور دونوں اطراف کے اسٹیک ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ٹیکنالوجی ویلیو چین پارٹنرشپ کے لیے کوشش کریں جس کے نتیجے میں دونوں ممالک میں اعلیٰ ٹیکنالوجی کی مصنوعات اور خدمات کی مشترکہ ترقی اور مشترکہ پیداوار ہو۔

Related posts

مسلم پولس افسر کی داڑھی پرمدراس ہائی کورٹ  کے فیصلہ پرآل انڈیامسلم پرسنل لاءبورڈ نے کیا کہا؟

Hamari Duniya

Wayanad Landslide: جمعیۃعلماء ہند کے وفدکا وائناڈ کے متاثرہ علاقوں کا دورہ

Hamari Duniya

اسباب ہدایت کے لیے صحت کا ہونا لازم:مولانا قمر الزماں الہ آبادی

خانقاہ امدادیہ اشرفیہ تھانہ بھون میں یک روزہ علمی،دینی روحانی مجلس منعقد۔:

Hamari Duniya