9.1 C
Delhi
December 13, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

ملک میں ظلم و استحصال کے خاتمے کے عزم کے ساتھ جماعت اسلامی ہند کے سہ روزہ کل ہند اجتماع ارکان کا اختتام

Jamaat's All India Members Conclave Concludes with the renewed spirit of building a better World

حیدرآباد،17 نومبر: عدل و قسط کے مرکزی عنوان کے تحت منعقدہ کل ہند اجتماع ارکان جماعت اسلامی ہند کا بروزاتوار وادی ہدی ، حیدرآباد میں اختتام ہوا۔ اس موقع پر امیر جماعت، سید سعادت اللہ حسینی نے ارکان جماعت کو سچائی اور انصاف کے اصولوں پر معاشرے کی تعمیر کے لیے اپنے آپ کو وقف کردینے کی نصیحت کی۔ اختتامی خطاب میں سید سعادت اللہ حسینی صاحب نے ارکان کو اس مقدس عہد کی یاد دہانی کروائی جو انہوں نے دین کی خدمت کے لیے جماعت کا رکن بننے کے وقت کیا تھا۔ آپ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دین سے سچی وابستگی کا تقاضہ ہے کہ ہم میں سےہر فرد نہ صرف ایمان کو مضبوط سے مضبوط تر کرے بلکہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو بھی اپنے فرض منصبی کی ادائیگی کے ذریعہ ایمان کی روشنی سے منور کرے۔

Jamaat's All India Members Conclave Concludes with the renewed spirit of building a better World

امیر جماعت نے ارکان کو آپس میں باہمی تعاون، اشتراک، اور یکجہتی کو فروغ دینے کی تلقین کی اور خبردار کیا کہ چھوٹے اور لایعنی مسائل میں الجھنے سے زندگی کے اعلیٰ مقاصد سے توجہ ہٹ سکتی ہے، ہمیں اپنی زندگیوں کو فضول، لایعنی اور منفی چیزوں سے بچانا چاہیے ۔ اس موقع پر امیر جماعت نے ارکان جماعت کو متوجہ کیا کہ خود احتسابی، ذاتی تزکیہ و تربیت پر توجہ، اللہ سے مضبوط روحانی تعلق اور اچھے اخلاق بہتر معاشرے کی تعمیر کے لیے ناگزیر ہیں۔

اس سہ روزہ اجتماع ارکان کے آخری دن، ملک کے مختلف حصوں سے منتخب مقامی اور ریاستی سطح کے ذمہ داران نے اپنے کامیاب تنظیمی تجربات اور سماجی کاموں سے شرکاء اجتماع کو واقف کراویا، مولانا رضی الاسلام ندوی نے فقہی و مسلکی معاملات میں اعتدال پسندانہ رویئے کی ضرورت و اہمیت پر ارکان کومتوجہ کیا۔ اجتماع میں مختلف سماجی، تعلیمی اور اقتصادی نیز اخلاقی و روحانی معاملات پر شرکاء کی رہنمائی کی گئی ۔ ایک خصوصی نمائش “ادراک تحریک شوکیس‘‘ کے ذریعے ملک بھر میں چلنے والے 100 سے زائد کامیاب کمیونٹی اور سماجی ترقی کے پروجیکٹس کو پیش کیا۔

Jamaat's All India Members Conclave Concludes with the renewed spirit of building a better World

اس موقع پر، ناظم اجتماع عبدالجبار صدیقی نے تمام شرکاء، مقامی انتظامیہ، پولیس، متعلقہ حکام اور 1500 سے زائد والینٹرس کی مضبوط ٹیم کا شکریہ ادا کیا، جن کی محنت اور تعاون نے اس عظیم الشان تاریخی اجتماع کو کامیاب بنانے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا۔

Related posts

ستیہ پال ملک حراست میں لئے گئے؟ اپوزیشن پارٹیوں کا ہنگامہ، پولس کی وضاحت

Hamari Duniya

انڈیااتحاد کو ووٹ دیں پانی کے بل 15 دنوں کے اندر معاف کر دیے جائیں گے:وزیراعلیٰ

Hamari Duniya

جیو نے  لانچ کیا پوسٹ پیڈ فیملی پلان، صارفین کیلئے ٹرائل فری

Hamari Duniya