29.4 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
دہلی

اقوام متحدہ میں آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی نمائندگی

Dr SM Husain

نئی دہلی، 23 مارچ (ایچ ڈی نیوز)۔
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے جاری بیان میں اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ یہ پہلا موقع ہے جب ہم یونائیٹڈ نیشن تک پہنچنے میں کامیاب رہے اور ہمارے قومی نائب صدر ڈاکرٹ ایس ایم حسین اس کی نمائندگی کر رہے ہیں۔واضح ہو کہ مختلف شعبہ جات میں دنیا کی مستند اور حکومتوں سے منظور شدہ تنظیموں کے دوسو سے زائد ممالک کے نمائندے یونائیٹڈ نیشن، نیویارک، امریکہ میں جمع ہوئے۔ یونائیٹڈ نیشن نے پانی (واٹر) سے متعلق ایک فکر انگیز مہم شروع کی ہے جس کے چند اہم مقاصد میں صاف اور ستھرا پانی ہر انسان کو ملنا ممکن بنایا جائے۔ پانی کی کمی کے حالات دنیا کے کئی ممالک میں پیدا ہوچکے ہیں، ان کو دور کرنے اور مستقبل میں پھر سے ایسے حالات نہ پیدا ہوں، اس کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے۔ پانی ہی زندگی ہے اور صحت مند زندگی کو قائم رکھنے کے لیے صاف پانی عوام کو مہیا کرانا یہ حکومتوں کی ذمہ داری ہے ، وغیرہ ایشوز اس میں شامل ہیں۔
پروگرام کا افتتاح یونائیٹڈ نیشن کے سکریٹری جنرل گوٹیریس انتونیوکی منظوری سے نیدرلینڈ حکومت کے نمائندے مسٹر ہینک اووینک اور تاجکستان حکومت کے نمائندے مسٹر سلطان رحیمزودہ نے کیا۔یونائیڈ نیشن کے سکریٹری جنرل گوٹیریس انتونیو نے اپنی تقریر میں پانی کی اہمیت کو بتایا اور سبھی کو مل کر مستقبل میں آنے والی پانی کی کمی کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے دنیا کے مختلف ممالک سے آئے ہوئے مختلف شعبہ جات کے ماہرین کی تعریف کی اور کہا کہ کامیابی سب کو ساتھ مل کر چلنے سے حاصل ہوگی۔ حکومت نیدرلینڈ اور حکومت تاجکستان نے اس کانفرنس کی میزبانی کی اور اپنے اپنے اظہار خیال میں پانی سے متعلق فکر انگیز تقریر کی۔
22 سے 24 مارچ 2023 تک منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس میں آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس نے تنظیم کے قومی نائب صدر ڈاکٹر ایس ایم حسین کو یونائیٹڈ نیشن میں نمائندگی کی ذمہ داری سونپی ہے جس کو وہ بخوبی ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کانفرنس میں بتایا کہ یونائیٹڈ نیشن کے “Sustainable Development Goal” کے Concept کو پورا کرنے کی طب یونانی میں پوری صلاحیت موجود ہے۔ طب یونانی ایک مکمل سائنس اور صحت کو قائم رکھنے کا ایک مکمل سائنسی نظام ہے۔ Concept of Water is Life طب یونانی میں پہلے سے موجود ہے۔ دنیا ا?ج پانی کی کمی سے پریشان ہے۔ اگر طب یونانی کے ماہرین کو اور طب یونانی میں تحقیق کو تیز کیا جائے تو کسی حد تک طب یونانی پانی کی کمی کے مسائل کو دور کرنے میں کارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔

Related posts

نثاراحمد خان کو دہلی یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض

Hamari Duniya

گیان واپی مسجد کے بارے میں گمراہ کن مہم تشویشناک: جماعت اسلامی ہند

Hamari Duniya

جامعہ ہمدرد: دور اندیشی، بصارت، منصوبہ بندی اور عمل کے نادر احساس ، فلسفی سائنسداں اور ممتاز طبیب حکیم عبدالحمید صاحب کی ذاتی قربانی کا نتیجہ: ڈاکٹر سرفراز نواز

Hamari Duniya