29.9 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News فلمی دنیا

اکشے نے نقشے پر ہندوستان کو کچل دیا، ٹرولروں نے خوب کھری کھوٹی سنائی

Akshay- Kumar

ممبئی،07 فروری (ایچ ڈی نیوز

بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار ٹرولز کے نشانے پر آگئے ہیں۔ ہوا یوں کہ اکشے کمار نے ٹوئٹر پر ایک اشتہاری ویڈیو شیئر کی ، جس میں وہ ہندوستان کے نقشے پر چلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں، اکشے ایک بین الاقوامی ایئر لائنز کمپنی کی تشہیر کر رہے تھے ، جس نے مارچ میں اپنے عالمی دورے کا اعلان کیا تھا۔ اس کلپ میں اکشے کے ساتھ دیشا پٹانی ، نورا فتیحی ، مونی رائے اور سونم باجوہ بھی گلوب پر چہل قدمی کرتے نظر آ رہے ہیں۔ 

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اکشے کمار نے لکھا ، ” تفریح کرنے والے شمالی امریکہ میں 100 فیصد تفریح لانے کے لیے تیار ہیں ، اپنی سیٹ بیلٹ باندھ لیں، ہم مارچ میں آرہے ہیں۔“ اشتہار دیکھ کر کچھ لوگ غصے میں آگئے اور اکشے کو ہندوستان کے نقشے پر چلنے کی وجہ سے کھری کھوٹی سنائی۔ اداکار کی ٹویٹر پوسٹ پر ایک صارف نے لکھا ، ” بھائی، ہمارے ہندوستان کو تھوڑی سی عزت دو“۔ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ وہ ملک کا ہیرو ہے اور احمق ہے۔ ایک اور صارف نے لکھا ، کینیڈین اداکار ہندوستان کے نقشے پر چل رہا ہے، یہ ہندوستانیوں کی توہین ہے، آپ کو اس شرمناک حرکت پر 150 کروڑ ہندوستانیوں سے معافی مانگنی چاہیے۔ 

Related posts

IUML Waqf Act: وقف ایکٹ میں کسی بھی طرح کی تبدیلی نا قابل قبول:انڈین یونین مسلم لیگ

Hamari Duniya

اسکولوں میں مشرکانہ تعلیم منظور نہیں، جمعیةعلماءہند کے اجلاس مجلس منتظمہ میں کئی اہم تجاویز منظور

Hamari Duniya

Dr Kalam Death Anniversary بی جے پی اقلیتی مورچہ کے صدر نے ڈاکٹر کلام کی برسی پر ملک بھر میں منعقد ہونے والے پروگراموں کی رپورٹ پیش کی

Hamari Duniya