18.8 C
New York
ستمبر 20, 2026
International بین الاقوامی خبریںUAE متحدہ عرب امارات

یواے ای کو شدید دھچکا، اس افریقی ملک نے یو اے ای کے ساتھ اپنے تمام معاہدے منسوخ کردیئے

یواے ای

موغادیشو،23جنوری:  سعودی عرب سے اختلافات کے بعد متحدہ عرب امارات تیزی سے خلیجی اور مسلم ممالک میں الگ تھلگ پڑتا جارہا ہے۔ اب افریقی ملک صومالیہ کی حکومت نے کہا ہے کہ اس نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تمام معاہدے منسوخ کر دیے ہیں، جن میں بندرگاہوں، دفاع اور سکیورٹی تعاون سے متعلق معاہدے بھی شامل ہیں۔

پیر کو جاری کیے گئے بیان میں ثبوت کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اس کی قومی خودمختاری کو نقصان پہنچایا۔
صومالیہ کی کونسل آف منسٹرز کے بیان کے مطابق ’وزرا کونسل نے متحدہ عرب کے ساتھ طے پانے والے تمام معاہدے منسوخ کر دیے ہیں جن میں وفاقی اداوں اور ان سے وابستہ اداروں اور وفاقی جمہوریہ صومالیہ کی حدود میں کام کرنے والی علاقائی انتظامیہ کے معاہدے بھی شامل ہیں۔‘بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’یہ فیصلہ بربرہ، بوساسو اور کیسمایو کی بندرگاہوں سے متعلق تمام معاہدوں اور شراکت داریوں پر لاگو ہونے کے ساتھ ساتھ دو طرفہ سکیورٹی اور دفاعی معاہدوں پر بھی لاگو ہو گا۔
صومالیہ کی حکومت کی جانب سے کیے گئے اس اقدام کے حوالے سے متحدہ عرب امارات نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

Related posts

ہندوستان کو ملا نیا جگری دوست، دو طرفہ بات چیت کے بعد 11 اہم معاہدوں پر دستخط

Hamari Duniya News

سعودی عرب کے نئے سفیرفہد بن محمد بن منیخر نے صدر جمہوریہ کے سامنے اپنے کاغذات پیش کئے: راشٹریہ مدرسہ سنگھ نیپال کی طرف سے دل کی گہرائیوں سے شاندار مبارکباد

Hamari Duniya News

سعودی وزارت داخلہ کا مناسک حج کی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے پر زور

Hamari Duniya News