30.5 C
New York
مئی 17, 2026
International بین الاقوامی خبریںTop News

Afghanistan Blast : افغانستان میں چینی ریستوراں کے باہرخوفناک دھماکہ،ہلاکتیں

Afghanistan Blast

کابل، 20 جنوری :افغانستان کی راجدھانی کابل ایک بار پھر خوفناک دھماکہ سے گونج اٹھا۔ کابل پولیس ترجمان کے مطابق، ہلاک ہونے والا چینی شہری مسلمان تھا جو اپنی بیوی اور افغان پارٹنر کے ساتھ چائنیز نوڈلز کا ریستوران چلا رہا تھا۔ کابل پولیس ترجمان کے مطابق، ہلاک ہونے والا چینی شہری مسلمان تھا جو اپنی بیوی اور افغان پارٹنر کے ساتھ چائنیز نوڈلز کا ریستوران چلا رہا تھا۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک چینی ریستوران کے باہر دھماکے میں ایک چینی شہری سمیت سات افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہو گئے ہیں۔ کابل پولیس کے ترجمان خالد زردان کے مطابق، دارالحکومت کے علاقے شہرِ نو میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک چینی شہری جبکہ چھ افغان شہری شامل ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق دن تین بجے ہوا۔ کابل کے ایمرجنسی ہسپتال کے ڈاکٹرز نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ دھماکے کے بعد 20 زخمی ہسہتال لائے گئے تھے جن میں چار خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔
پولیس ترجمان خالد زردان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا چینی شہری مسلمان تھا جو اپنی بیوی اور افغان پارٹنر کے ساتھ چائنیز نوڈل کا ریستوران چلا رہا تھا۔ ان کے مطابق، دھماکہ ریستوران کے باورچی خانے کے نزدیک ہوا جس کی نوعیت کے متعلق ابھی تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب شدت پسند تنظیم نام نہاد دولتِ اسلامیہ (داعش) نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ داعش نے مبینہ حملہ آور کی تصویر بھی جاری کی ہے۔ پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے کابل میں چینی ریستوران کے باہر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے انساںی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Related posts

آئی یو ایم ایل :گورنر کو ہندوستانی آئین کے ذریعہ فراہم کردہ اصولوں کے مطابق کام کرنا چاہئے 

Hamari Duniya News

عالمی کپ سے باہر ہونے کے بعد آسٹریلیا کو شدید تنقید کا سامنا، ٹیم سلیکشن پر بھی اٹھے سوال

Hamari Duniya News

جامعہ میڈیکل کالج کا خواب تعبیرہونے جا رہا ہے، عنقریب ہی ایم بی بی ایس کورس شروع کیا جائے گا

Hamari Duniya News