September 9, 2025
Hamari Duniya
بین الاقوامی خبریں متحدہ عرب امارات

جانئے کون ہیں ابوظبی کے نئے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید

Sheikh Khalid Bin Mohammed Bin Zayed

ابوظبی،30مارچ( ایچ ڈی نیوز)۔
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے اپنے بڑے بیٹے شیخ خالد بن محمد بن زاید کو ابوظبی کا ولی عہد نامزد کردیا ہے۔شاہی فرمان کے مطابق شیخ منصور بن زاید النہیان کو متحدہ عرب امارات کا نائب صدر نامزد کیا گیا ہے۔صدارتی فرمان میں کہا گیا ہے کہ شیخ محمد بن راشد بھی امارات کے نائب صدر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔
شاہی فرمان کے مطابق شیخ ہزاہ بن زاید اور شیخ تہنون بن زاید ابوظبی کے نائب حکمران نامزد کیے گئے ہیں۔اس سلسلے میں صدر یو اے ای و ابوظبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے نئی نامزدگیوں کا فرمان جاری کردیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 41 سالہ نئے ولی عہد شیخ خالد پہلے ہی ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے رکن اور ابوظہبی ایگزیکٹو آفس کے چیئرمین ہیں۔ انہوں نے امارات کے بہت سے بڑے حالیہ ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کی ہے۔

Related posts

تلاوت قرآن کریم کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں:مفتی عبد الحکیم 

Hamari Duniya

اسرائیلی فوجی ذہنی دباؤ کا شکار، خودکشیوں میں زبردست اضافہ، معصوم فلسطینی شہریوں کے خلاف جنگ لڑنے سے بھی انکار

Hamari Duniya

مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پابندیوں کے باوجود 40 ہزار فرزندان توحید نے جمعہ کی نماز ادا کی

Hamari Duniya