26.1 C
Delhi
October 21, 2025
Hamari Duniya
کھیل

کھیل کود صرف مشغلہ نہیں بلکہ طبی ضرورت بھی ہے: نور اللہ خان

نئی دہلی،26 نومبر(ایچ ڈی نیوز)۔

کھیل کود اب مشغلہ نہیں ایک طبی ضرورت ہے۔ اور اس مصروف زندگی میں چند لمحات نکال کر خود کو صحت مند بنائے رکھنا ایک بڑا کام ہے۔

ان خیالات کا اظہار آج دہلی میں منعقد ٹی سی ایل نامی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلہ میں گریٹ انڈیا نیشنل اکیڈمی سدھارتھ نگر کے ڈائریکٹر اور معروف تعلیمی وسماجی کارکن  نوراللہ خان نے کیا۔ آپ نے مزید کہاکہ نوجوان نسل کا تجارت ومعیشت سمیت دیگر کاموں سے بھی دلچسپی رکھنا ضروری ہے۔ اور کھیل کود ایک بہترین ذریعہ ہے جہاں کبھی کبھار ایک اجتماعی شکل میں ہم اکٹھا ہوں اور ایک سماجی تصور بھی زندہ رکھیں۔

آنکھ کے مشہور سرجن ڈاکٹر سورج منجال نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور آپ نے اپنے خطاب میں کہاکہ مجھے بہت خوشی ہے کہ جس طرح میں علاج کرکے خوش ہوتا ہوں ، آپ کو یہاں کھیلتے ہوئے بھی بہت خوشی ہورہی ہے۔

Noorullah khan ٹی سی ایل مقابلہ دس ٹیموں کے درمیان ہوا تھا۔ آج فائنل تھا۔ ایچ ٹی آئی رنر رہی اور ایچ ایم ایس ٹیم فاتح بنی ہے۔ فاتح ٹیم کے کپتان وسیم خان نے کہاکہ جیت پر ہمیں خوشی ہے اور آپ سب کی محبت نوازی کے ہم مشکور ہیں اور بڑی خوشی ہے کہ ہم سب ملکر ہر سال ایک محفل سجاتے ہیں۔ اس مقابلے کے انعقاد میں برکت خان، شفیق خان ، ابولللیث خان اور بطور خاص معین رضا کوآرڈینیٹر کی مسلسل جدوجہد شامل ہے۔

پروگرام میں فیاض خان، تاج محمد بھائی، ساجد خان، ضیاء الحق، امتیاز احمد، دی سائٹ اوینیو دہلی کے مارکیٹنگ مینیجر جناب سومیت جھا سمیت کافی شائقین کی موجودگی میں جاوید بھائی کے کلمات تشکر کے ساتھ ایوارڈ فنکشن کا اختتام ہوا۔

Related posts

بھارتی شیروں نے کیویوں کو روند ڈالا، اب سیمی فائنل میں کنگاروؤں کی باری

Hamari Duniya

‘ممبئی انڈینز نیویارک’ نےجیتا’ میجر لیگ کرکٹ ’ٹی 20 ٹورنامنٹ

Hamari Duniya

عالمی کپ ٹی -20سپر12 مرحلہ کا آج،بھارت-پاک میچ سے پہلے ملبورن میں شدیدبارش، لیکن

Hamari Duniya