16.1 C
Delhi
January 21, 2025
Hamari Duniya
دہلی

۔2024کے لوک سبھا انتخاب میں انڈیا الاینس تاریخ رقم کرنے جارہی ہے: آصف انصاری

نئی دہلی 26نومبر(ایچ ڈی نیوز)۔

”انڈیا“الاینس نے جہاں ایک طرف بی جے پی کے اندر بے چینی پیدا کردی ہے وہیں فرقہ پرست اور نفرت پر مبنی طبقات کے ہوش اڑ گیے ہیں۔چونکہ آیندہ لوک سبھا انتخاب میں این ڈی اے کسی صورت میں انتخاب نہیں جیت پایے گی اور ”انڈیا “الاینس اکثریت ووٹوں سے جیت درج کرانے جارہی ہے۔نفرتی طبقہ اور فرقہ پرست طبقہ بھی بی جے پی کی پالیسی سے مایوس ہوچکے ہیں۔انہیں معلوم ہے کہ بی جے پی معاش کش اقدامات کے ذریعے ہر ہندوستانی کو پریشانی میں ڈال چکی ہے۔تاجرطبقہ ہو،بیوپاری ہو،نوکری پیشہ ہو یا کسی کمپنی کو چلانے والے ہوں آج ہر کویی سرکار کی معاشی پالیسی سے پریشان ہے۔مذکورہ خیالات کا اظہار انڈین یونین مسلم لیگ کے نمائندے یوتھ مسلم لیگ کے قومی صدر آصف انصاری نے ”انڈیا “الاینس کے ذریعے منعقدہ راجیندر بھون آیی ٹی او کے پروگرام میں کیا ۔

مذکورہ پروگرام سوشلسٹ پارٹی کے ذریعے انڈیا الاینس کو دیے گیے حمایت میں منعقد کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ آصف انصاری مسلم یوتھ لیگ کے ابھرتے ہویے سیاسی لیڈرہیں جنہوں نے بہت کم عرصے میں ہندوستان بھر نوجوان طبقے کے اندر سیاسی شعور بیدار کرنے کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے لاتعداد نوجوانوں کے اندر سیاسی بصیرت پیدا کی اور مسلم یوتھ لیگ میں ہزاروں نوجوانوں نے ممبر شپ لے کر اپنے اپنے علاقے میں سرگرم عمل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل کا ہندوستان امن و امان اور بھایی چارہ کا ہوگا ۔جہاں نفرت کی شکست فاش اور محبت کو فتح ملے گی۔آج کا نوجوان طبقہ نفرتی ماحول سے تنگ آچکا ہے اسے اچھی تعلیم ،بہتر صحت،روزگار کے مواقعے اور نوکری چاہیے ۔آج کا ہندوستان معاشی پریشانیوں کا گہوارہ بن چکا ہے۔بڑی بڑی کمپنیاں اور کاروبار سے لے کر نوکری پیشہ ہر شخص معاشی طور سے ٹوٹ چکا ہے ۔چند بڑے کاروباری کو فایدہ پہنچا کر چھوٹے چھوٹے کاروباری کو ختم کرنے کا پالیسی پر یہ سرکار عمل پیرا ہے۔اس لیے مستقبل کا ہندوستان ”انڈیا الاینس “کا ہوگا ۔اس موقع پر انڈیا الاینس میں شامل تمام سیاسی پارٹیوں کے نمایندے موجود تھے۔

Related posts

سماج میں جہالت کی وجہ سے رائج بے شمار برائیوں اور بیماریوں کا مکمل علاج ہے تعلیم : نوراللہ خان

Hamari Duniya

بھارت جوڑو یاترا کو کامیاب بنانے کیلئے جی جان سے لگے ہوئے ہیں دہلی کے کانگریسی رہنما

Hamari Duniya

صدر پیوٹن کو جنگی مجرم کہنا آسان ہے لیکن یہ سب کیسے ثابت ہوگا؟

Hamari Duniya News