31.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
بین الاقوامی خبریں

پاکستان کے میانوالی میں ٹریننگ بیس پر دہشت گردوں نے مچایا کہرام،3جنگی جہازوں کو جلایا،3دہشت گرد مارے گئے

pakistan airbases

اسلام آباد، 04 نومبر: پاکستان میں ایک مرتبہ پھر دہشت گردوں نے پاکستان کے فضائیہ کے بیس پر حملہ کیا ہے۔ خود کش حملہ آوروں سمیت بھاری ہتھیاروں سے لیس 6دہشت گرد پنچاب کے میانوالی واقع پاکستانی فضائیہ کے اڈے میں گھس گئے ہیں۔ دونوں طرف سے زبردست فائرنگ ہورہی ہے اور اس کا ویڈیو بھی سامنے آیا ہے۔ جس میں ایئر بیس کے اندار آگ کی لپٹیں نظر آرہی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے میانوالی ٹریننگ ائیربیس پر ہفتہ کی صبح حملے کی کوشش کی جس پر پاک فوج نے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ گراو¿نڈ کیے گئے تین طیاروں اور فیول باوزر کو نقصان پہنچا جبکہ جوانوں نے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا۔فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’علاقے کو کلیئر کرنے کے لیے ایک مفصل مشترکہ اور نتیجہ خیز آپریشن جاری ہے۔تحریک جہاد نامی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری لی ہے۔

Related posts

امریکی فوج پر حملہ ہوگیا، کنٹریکٹر ہلاک، فوجیوں سمیت 6 زخمی

Hamari Duniya

جمعیت علمائے روتہٹ نیپال کے زیرِ اہتمام ایک روزہ تربیتی پروگرام بحسن وخوبی اختتام پذیر

Hamari Duniya

حجر اسود اور رکن یمانی کے اطراف غلاف کعبہ کی کڑھائی والے حصے تبدیل

Hamari Duniya