39 C
Delhi
July 8, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

ملک کے کئی حصوں میں تیز زلزلہ کے جھٹکے۔خوف سے گھروں سے باہر نکل آئے لوگ،نیپال میں زبردست تباہی

نئی دہلی، 03 نومبر(ایچ ڈی نیوز)۔ 

دہلی این سی آر سمیت ملک کے کئی حصوں میں تقریباً 11:32 بجے زلزلہ کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اطلاع کے مطابق دہلی، اترپردیش، اتراکھنڈ، بہار سمیت کئی علاقوں میں زلزلہ کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے۔ محکمہ قومی زلزلہ سائنس مرکز کے مطابق ری ایکٹر اسکیل پر زلزلہ کی  شدت  6.4 بتائی گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق زلزلہ کا مرکز نیپال کی راجدھانی کٹھمنڈو سے پانچ سو کلومیٹر دور جاجرکوٹ ضلع تھا۔ جہاں زلزلہ نے زبردست تباہی مچائی ہے۔ اس زلزلہ کی وجہ سے کئی مکان منہدم ہوگئے، کئی مکانوں کی دیواریں پھٹ گئیں۔ لوگوں میں چیخ وپکار مچ گئی۔ اب تک مرنے والوں کی 129 بتائی جارہی ہے۔ جبکہ سینکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ نیپال کے جاجرکوٹ میں 92 اور رکوم میں 37 لوگوں کی جان گئی ہے۔ نیپال کے وزیراعظم اپنی میڈیکل ٹیم کے ساتھ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے پہنچ رہے ہیں۔

earthquake

تیززلزلہ کے جھٹکے کے بعد لوگ خوف سے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ غنیمت ہے کہ ابھی تک کسی بھی جانی ومالی نقصانات کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ قریب ایک منٹ تک زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق اترپردیش کے مشرقی علاقے لکھنؤ، بارہ بنکی۔ گونڈہ۔ بلرام پور، بستی، سدھارتھ نگر میں زلزلہ کے جھٹکے کافی تیز محسوس کئے گئے۔ ان علاقوں میں لوگ یا تو گہری نیند میں تھے یا کچھ لوگ سونے کی کوشش کررہے تھے۔ جیسے ہی زلزلہ کے جھٹکے محسوس ہوئے لوگ خوف سے اللہ کو یاد کرنے لگے اور اپنے گناہوں سے توبہ کرنے لگے۔

  اطلاع کے مطابق زلزلہ کا مرکزنیپال کا ضلع جاجر کوٹ تھا جو زمین سے صرف 10 کلومیٹر نیچے تھا۔نیپال کے کچھ علاقوں میں گھروں کی دیواروں کے پھٹنے کی خبریں آرہی ہیں۔ اس لئے  اس کے آس پاس کے علاقوں میں زلزلہ کی شدت کافی تیز محسوس کی گئی۔

Related posts

بین الاقوامی تنظیم ’بنات‘ نے فوزیہ داستان گو کو تمغۂ حسن کارکردگی سے نوازا

Hamari Duniya

اوکھلا پریس کلب کی جانب سے دکانوں اور مکا نوں پر اردو رسم الخط میں تختی اور سائن بورڈ لگانے کی مہم کا افتتاح

دہلی کے جامعہ نگر اوکھلا سےملک گیر سطح پر خرید وفروخت کے مراکز، دفاتر، تعلیمی اداروں اور مساجد اور درگاہوں کے باہر اردو رسم الخط میں تختیاں( بورڈ) لگانے کی مہم کاآغاز۔:

Hamari Duniya

’سوچھتا ہی سیوا پکھواڑہ‘: کچرے سے پاک ہندوستان کے لیے عوامی تحریک

Hamari Duniya