20 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
قومی خبریں

اسرو چندریان۔تین مشن میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق طالب علم محمد عدنان کا اہم رول

Jamia

نئی دہلی،30اگست(ایچ ڈی نیوز)۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق طالب علم محمد عدنان جو سال دوہزار آٹھ سے انڈین اسپیس رسرچ آرگنائزیشن کے ساتھ کام کررہے تھے انھوں نے چندریان۔تین کے تاریخی مشن میں اہم رول ادا کیا ہے۔عدنان سردست اسرو کے ٹیلی میٹری،ٹریکنگ اور کمانڈ نیٹ ورک(آئی ایس ٹی آر اے سی) میں بطور سائنس داں (ایف) کام کررہے ہیں۔
عدنا ن گزشتہ پندرہ برسوں سے اسرو سے منسلک ہیں اور چندریان۔دوم اور مریخ مشن (ایم او ایم) کی ٹیم کا بھی وہ حصہ تھے۔صوبہ بہار کے دربھنگہ شہر کے عدنان نے جامعہ ملیہ اسلامیہ سے کمپوٹر سائنس میں سال دوہزار سات میں بیچلر ان انجینرئنگ کی اور ڈپلوما جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ہی سال دوہزار تین میں کمپوٹر سائنس انجینرئنگ میں ڈپلوما کیا تھا۔
اس پیش رفت پر نازاں و فرحاں جامعہ ملیہ اسلامیہ کی شیخ الجامعہ (پدم شری ) پروفیسر نجمہ اختر نے کہا کہ ’مجھے بے حد خوشی ہورہی ہے کہ ہمارے طلبا اس خاص شعبے میں اتنا اچھا کررہے ہیں۔اس سے ہماری خوشی دوگنی ہوگئی ہے۔مشن میں عدنان نے جو رول ادا کیا ہے اس کے میں انھیں مبارک دیتی ہوں۔اس سے یقیناً ملک کی تعمیر میں کاوش کرنے کے لیے ہمارے طلبا کو تحریک ملے گی۔قابل ذکر ہے کہ یونیورسٹی کے اور بھی تین سابق طلبا امت کمار بھاردواج، محمد کاشف اور اریب احمد بھی اسرو کی چندریان۔سوم کے تاریخی مشن کا حصہ تھے۔

Related posts

بھارت کا یو پی آئی: ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام میں عالمی رہنما

Hamari Duniya

پروفیسر مظہر آصف نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 16 ویں شیخ الجامعہ کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا

Hamari Duniya

اتراکھنڈ کے مدارس میں غیر مسلم بچوں کو اسلامی تعلیم دی جارہی ہے: این سی پی سی آر

Hamari Duniya