ممبئی،31جولائی(ایچ ڈی نیوز)۔
ممبئی کے پال گھر سے بڑی خبر سامنے آرہی ہے ۔ جے پور ممبئی پیسنجر ٹرین میں ہوئی فائرنگ سے 4 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ یہ ٹرین گجرات سے ممبئی آرہی تھی۔ مرنے والوں میں آر پی ایف کا ایک اے ایس آئی سمیت 4 مسافر شامل ہیں۔ آر پی ایف کے چیتن نے ہی سب کو یہ گولیاں ماری ہیں۔ فائرنگ کا یہ واقعی والی سے بوری ولی میرا روڈ اسٹیشن کے درمیان پیش آیا ہے۔ میرا روڈ بوری ولی کے درمیان جی آرپی ممبئی کے جوانوں نے کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ملزم کو بوری ولی پولس اسٹیشن کے جایا گیا ہے۔
یہ واقعہ جے پور ایکسپریس (ٹرین نمبر12956)کے کوچ نمبر 5بی میں پیش آیا ہے۔ یہ صبح 5:23 منٹ پر پیش آیا ۔ آر پی ایف کا جوان اور اے ایس آئی دونوں ٹرین میں سفر کررہے تھے ، اسی دوران کانسٹیبل چیتن نے اے ایس آئی پر گولی چلا دی جس سے ٹرین میں سفر کررہے مسافروں میں افراتفری مچ گئی۔ ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ اس کی دماغی حالت ٹھیک نہیں ہے ۔لیکن سوال یہ ہے کہ جب اس کی دماغی حالت ٹھیک نہیں تھی تو اس کو ڈیوٹی پر کیوں تعینات کیا گیا ۔
