March 17, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

Dr. Khawaja Shahid: ڈاکٹر خواجہ شاہد کو انڈیا اسلامک سینٹر کے انتخابات جیتنے پر مبارکباد

Dr. Khawaja Shahid

Dr. Khawaja Shahid:

 نئی دہلی،28 اگست(ایچ ڈی نیوز)۔

ڈاکٹر خواجہ ایم شاہد، مانو یونیورسٹی کے سابق پرو وائس چانسلر، جنہوں نے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے حال ہی میں ختم ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے، ایڈوکیٹ رئیس احمد، کاروان فاؤنڈیشن کے چیئرمین، دہلی مسلم مجلس مشاورت کے قائم مقام صدر ڈاکٹر ادریس قریشی اور دیگر سماجی شخصیات نے ان کے گھر پہنچ کر انہیں خصوصی مبارکباد پیش کی۔

Dr. Khawaja Shahid:

قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر شاہد نے بورڈ آف ٹرسٹیز کے عہدے کے لیے یہ انتخاب 39 امیدواروں کے درمیان انتہائی سخت مقابلے میں جیتا ہے، ووٹوں کی گنتی بھی تین روز تک جاری رہی۔ ان انتخابات میں سابق مرکزی وزیرجناب سلمان خورشید صدر کے عہدے کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں ایڈوکیٹ رئیس احمد کے علاوہ سپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ اسلم احمد، اسکالر اسکول کے منتظم قاضی محمد میاں، اے آئی ای ایم کے اعجاز غوری نے بھی انہیں مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں
AIMPLB Delegation: وقف بل پر تشکیل شدہ جے پی سی کے چیئرمین سے مسلم پرسنل لاء بورڈکے وفد کی ملاقات
Congress Adani Scam: ’سَیّاں بَھئے کوتوال اب ڈَر کاہے کا ‘، اڈانی کے ’مہا گھوٹالے‘ کے خلاف کانگریس کا ہلہ بول

Dr. Khawaja Shahid:

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر شاہد نے تعلیمی میدان میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ جس کی وجہ سے امید ہے کہ ان کے تجربہ اسلامک سنٹر میں  بھی تعلیم کا کچھ کام بہتر ہو سکے گا۔ انتہائی نرم گفتار اور دلکش شخصیت کے مالک ڈاکٹر خواجہ شاہد نے اپنا ایک انتخابی وعدہ پورا کر دیا یعنی جیتتے ہی مرکز کی گیلری میں بانیان مرکز کی تصاویر لگوا دی گئی ہیں۔ امید ہے کہ وہ جلد ہی دوسرے کیے گئے وعدہ اور عوامی ترقی کے کاموں میں بھی نظر آئیں گی۔

Related posts

یوئیفا ویمنز چیمپئنس لیگ میں کھیلنے والی پہلی بھارتی خاتون کھلاڑی بنیں منیشا کلیان

Hamari Duniya

بی جے پی اقلیتی مورچہ کے صدر جمال صدیقی نے ایڈوکیٹ ذیشان حیدر کو اقلیتی مورچہ کا نیشنل انچارج مقرر کیا

Hamari Duniya

گھمنڈی راجہ سڑکوں پر عوام کی آواز کو کچل رہا ہے: راہل گاندھی

Hamari Duniya