29.5 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

اردو فورم کا جشن یوم تاسیس منایا گیا

Urdu Forum

حاجی پور، 29 جولائی (محمد آصف عطا ؍ ایچ ڈی نیوز)۔

اردو فورم کا جشن یوم تاسیس کنوینر ایم او جوہر کی میزبانی میں انکے دولت کدہ پر منعقد ہوا۔ماشاءاللہ بے حد کامیاب اور لاجواب پروگرام عمل میں آیا۔تمام اراکین کی موجودگی نے جشن دوبالا کر دیا۔سب سے پہلےاردو فورم کے کنوینر جوہر کو حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے مبارک باد پیش کی گئی اور پھولوں کے ہار سے انہیں جیتا گیا یعنی انکا استقبال کیا گیا۔اسکے بعد باضابطہ یوم تاسیس کی شروعات ہوئی۔سب سے پہلے جناب جوہر نے حج کی روداد تمام اراکین کے گوش گذار کیا۔پھر شاہ مصطفوی کی بہترین نعت سے ابتدا ہوئی۔اور پھر یہ سلسلہ جاری رہا۔

سہبان علی اور ساجد نے بھی سینیر شاعر کی غزل سنائی۔فورم کے ممبر مجتبیٰ مہر نے نعتیہ اشعار سناکر واہ واہی بٹوری۔تو جناب پرویز اقبال نے بھی اپنی غزل سنا کر سماں باندھ دیا۔آخر میں فورم کی رکن رخشاں ہاشمی نے اردو فورم پر یوم تاسیس کی مناسبت سے ایک دلکش نظم سنائی جسے فورم کے تمام لوگوں نے ستائشی کلمات سے نوازا۔اس خوبصورت جشن تاسیس کے موقع پر جناب شاہ نجمی، پرویز اقبال، شاعرہ رخشاں ھاشمی، ڈاکٹر اقبال حسن آزاد، پرویز اقبال، رئیس الرضا،احمد عرفان، محمود عالم، راشد طراز، عطاء الحق، شاہ مصطفوی، فیضی، نشاط پروین، اور فورم کے دیگر اراکین موجود رہے ۔آخر میں کنوینر صاحب کی شاندار میزبانی کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔

Related posts

مسجد کے امام کی بیٹی نے سی بی ایس سی میں نمایاں کامیابی حاصل کی

حافظ محمد زاھد خان ڈسٹرکٹ جیل کمپلیکس میں واقع مسجد کے امام ہیں، سر فخر سے بلند:

Hamari Duniya

ملت اسلامیہ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے عیدالفطر مبارک ہو! وصی اللہ مدنی

Hamari Duniya

سلام ایجوکیشنل اینڈ ویلیفیر سوسائٹی، تلسی پور کے زیر اہتمام فوزان پبلک اسکول اور طاہرہ گرلس انٹر کالج کا سالانہ تعلیمی وثقافتی مظاہرہ بحسن وخوبی اختتام پذیر

Hamari Duniya