28.3 C
Delhi
July 21, 2025
Hamari Duniya
دہلی

عید الاضحی صبرو استقامت کا پیغام دیتی ہے: امیر جماعت اسلامی ہند

امیر جماعت اسلامی

نئی دہلی،28جون(ہ س)۔
عید الاضحیٰ کے مبارک موقع پر امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے اہل وطن کے لیے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا کہ ” آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ اس عید کو ہم سب کے لئے اورساری انسانیت کے لئے خوشیوں اور مسرتوں کا گہوارہ بنائے اور اسے ایک نئے دور سعید کے آغاز کا ذریعہ بنائے۔ آمین” انہوں نے کہا کہ ” عیدالاضحی اور حج کے مناسک کا خاص تعلق اس عظیم ہستی سے ہے ، جسے قرآن نے انسانیت کے لئے نمونہ قرار دیا ہے۔ سیرت ابراہیمی کا نمایاں پہلو استقامت ہے۔آزمائشوں کی چوطرفہ یورش کے درمیان، اللہ کا یہ دوست، اپنے عقیدے، اصول، اقدار، اور اپنے مقصد و مشن پر پوری استقامت کے ساتھ ڈٹا رہا اور ہر قسم کی قربانی پیش کرتا رہا۔ مصیبتوں کے طوفان استقامت کے اس پہاڑ سے ٹکراکر خود پاش پاش ہوتے رہے لیکن اسے اپنے موقف سے سر مو ہٹا نہیں سکے۔ خلیل اللہ کی یہ عظیم استقامت ، صرف ان کی ذات تک محدود نہیں رہی، انہوں نے اسی اولوالعزمی اور صبر و ثبات کا پیکر ایک پورا خاندان تشکیل دیا اور پھر انہی اوصاف سے متصف امت کی تعمیر فرمائی۔ موجودہ حالات میں امت مسلمہ کے لیے اس ابراہیمی اسوے میں ایک بڑا سبق اور کامیابی و سربلندی کا عظیم راز پوشیدہ ہے۔ اللہ تعالیٰ کی سنت یہ ہے کہ عظیم کامیابیوں کو اس نے اولوالعزمی اوراستقامت جیسی صفات ہی کے ساتھ وابستہ فرمایا ہے۔ا?یئے اس عید کو ہم سب ایمان و استقامت کے وصف کی افزائش کا ذریعہ بنائیں۔ یہ اوصاف ہمارے اندر پیدا ہوجائیں تو ان شائ اللہ ہماری راہیں روشن اور مستقبل تاب ناک ہوجائے گا۔
آج بھی ہو جو براہیم کا ایماں پیدا
آگ کرسکتی ہے انداز گلستان پیدا
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہم سب کوابراہیمی ایمان، ابراہیمی استقامت اور ابراہیمی حنیفیت عطا فرمائے اور موجودہ حالات میں جو ذمہ داریاں ہم پر عائد ہوتی ہیں، پوری یکسوئی سے ان کو انجام دینے کی توفیق و صلاحیت بخشے آمین۔ عید مبارک”

Related posts

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ذریعہ حج آپریشن کے دوران قواعد کی دھجیاں اڑائے جانے کاانکشاف

Hamari Duniya

جمعیۃ علمائ ہند نے مزید چھ لوگوں کو قید سے دلائی آزادی

Hamari Duniya

کانگریس امیدوار شاہین پروین کیلئے جامع مسجد وارڈ کی گلیوں میں پسینہ بہارہے ہیں میڈیا کوآرڈینیٹر سید عدنان اشرف

Hamari Duniya