28.3 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
دہلی

بازار سیتا رام کی کونسلر را فعہ ماہر کے ہاتھوں کوچہ پنڈت کی سیور لائین بدلنے کے کام کا افتتاح

Kucha Pandit

نئی دہلی ،30،مئی (ایچ ڈی نیوز)۔
مٹیا محل اسمبلی حلقہ کے تحت آنے والے کو چہ پنڈت علاقے میں آج علا قے کے ممبر اسمبلی شعیب ا قبال ،اور دہلی کے ڈپٹی میئر آل محمد اقبال کی جانب سے بازار سیتا رام وارڈ78کی کونسلر رافعہ ماہر نے کو چہ پنڈت نکڑ سے لے کر گلی وکیل والی تک سیور لائین تبدیل کرنے ،واٹر لائین بدلنے اور سڑک کی دوبارہ از سر نو تعمیر کے کام کا افتتاح کیا۔اس افتتاحی تقریب میں علا قے کی کئی سر کردہ شخصیات کے علا وہ دہلی جل بورڈ اور میونسپل کارپوریشن کے افسران کے علا وہ بڑی تعداد میں پارٹی کار کنان نے شر کت کی ۔
اس موقع پر لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کونسلر را فعہ ماہر نے کہا کہ ٹیم شعیب اقبال علاقے کی تمام تر پریشانیوں کو دور کرانے کی جی جان سے کو شش کر رہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مین روڈ کو چہ پنڈت کی سیور لائین سال 2009میں ممبر اسمبلی شعیب اقبال کے فنڈ سے تبدیل کی گئی تھی ۔انہوں نے کہا کہ ان چودہ سالوں میں نہ صرف علا قے کی وآبادی بڑھی ہے بلکہ پرانی سیور لائین بھی کئی جگہ سے بلاک ہوگئی ہے جسے وقتی طور پر کھولا جاتا رہا ہے لیکن مستقل طور پر اس کا علاج نہیں کیا جا سکا ۔اب یہاں 24انچی کی نئی سیور لائین کے ڈالے جانے سے علا قے کے لوگوں کو سیور جام ہونے جیسی پر یشا نی نجات ملے گی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہاں کی پانی کی لائین بھی کافی بو سیدہ اور پرانی ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ سے لیکج ہو رہی تھی جسے بدلوانے کا فیصلہ لیا گیا اب یہاں 8انچی کی نئی پانی کی لائین ڈالی جائے گی۔اس کے بعد یہاں سڑک کی از سر نو تعمیر کا کام بھی کرایا جائے گا اور ان سب کا موں پر تقریباً50لاکھ روپے کا بجٹ خرچ کیا جائے گا اور تقریباً ایک ماہ کی مدت میں یہ کام مکمل کر لیا جائے گا ۔انہوں اس کام میں علاقے کے لوگوں سے تعاون کی بھی اپیل کی ۔ انہوں نے علا قے کا دورہ کیا اور لوگوں سے ملاقات کر ان کی مزاج پرسی بھی کی ۔ اس تقریب میں علا قے کی سر کردہ شخصیات میں مٹیا محل اسمبلی حلقہ عآپ پارٹی کے تنظیمی سیکرٹری حفیظ الحق ، حاجی اعجاز احمد ،محمد عرفان ،امیر احمد راجہ ،محمد اسلام عرف بھیا ،شاہد احمد خان (خان ٹیلر)ابولکلام منڈی والے ،تنظیم خان عرف تنجو ،مرزا فرحت اللہ بیگ ،محمد عمران، ظفر احمد خان ، محمد شکیل(وحید ہوٹل) محمد تو سیف،حافظ محمد ابراہیم اور محمدصدیق سمیت بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان نے شر کت کی ۔اس موقع پر اہل علا قہ کی جانب سے کونسلر رافعہ ماہر کا پھولوں کے ہار پہنا کر پرتپاک خیر مقدم کیا گیا ۔

Related posts

وژن 2026 نے اس سال رمضان میں 30 ہزار سے زائد خاندانوں کو رمضان کٹ تقسیم کیا

Hamari Duniya

غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام آن لائن اردو، فارسی کلاسز کا افتتاح

Hamari Duniya

جماعت اسلامی ہند ہم جنس پرستوں کی شادی کے سخت خلاف

Hamari Duniya