28.3 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

نومنتخب چیئرمین اور ممبران کی حلف برداری تقریب کا انعقاد

Kairana Chairman

کیرانہ،26 مئی(عظمت کیرانوی/ایچ ڈی نیوز)
میونسپل بورڈ کیرانہ کے نومنتخب چیئرمین اور ممبران کو ایس ڈی ایم کیرانہ نے عہدہ اور راز داری کا حلف دلایا۔
اطلاع کے مطابق آج انٹر کالج کیرانہ میں بلدیاتی انتخابات میں فتحیاب میونسپل بورڈ کیرانہ کے نومنتخب چیئرمین شمشاد انصاری اور 28وارڈوں کے میونسپل کو نسلروں کو ایس ڈی ایم کیرانہ نکیتا شرما ء نے عہدہ اور راز داری کا حلف دلایا۔کھچا کھچ بھرے انٹر کالج کے میدان میں چیئر مین موصوف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی ایک طبقہ یا مذہب کے چیئر مین منتخب نہیں ہوئے، وہ سب کو سات لے کر چلیں گے۔

Kairana oath انہوں نے کہا کہ میونسپل بورڈ کی جانب سے جو ترقیاتی کام ادھورے پڑے ہیں ان کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔موصوف نے کہا کہ جملہ ممبران ان سے کندھے سے کندھا ملا کر چلیں اور اپنے آپ کو چیر مین تصور کریں۔انہوں نے کہا کہ ان کا پہلا ہدف شہر کو ترقیات کے ساتھ ساتھ صفائی ،پانی ،سڑکوں کی تعمیر ہے۔انہوں نے شہر کی عوام،صحافیوں ،ضلع انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔تقریب کا اہتمام میونسپل بورڈ کیرانہ نے کیا۔ اس موقع پر ایگزیکٹو آفیسر، انعام بابو، ضیغم بابو سمیت میونسپلٹی اسٹاف اور صفائی ملازمین موجود رہے۔

Kairana oath

خصوصی شرکاء میں مرحوم منور حسن ( ایم پی) کی بیٹی اقرا ء حسن، اسلام چودھری ،حاجی اکبر انصاری ،انعام انصاری ،حاجی اللہ دیا باغبان،نیتا نصیر قریشی ،حافظ شمیم ,عمر انصاری پہلوان کے نام قابل ذکر ہیں ۔بعد ازاں چیئر مین موصوف میونسپل بورڈ دفتر پہنچے جہاں پر جملہ اسٹاف نے پھول مالا سے استقبال کیا ۔

Related posts

مولانا قمر الزماں الہ آبادی کی تھانہ بھون میں آمد آج

خانقاہ امدادیہ اشرفیہ میں مجلس کو خطاب کریں گے:

Hamari Duniya

الفلاح فائونڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) مزید ایک ایوارڈ سے سرفراز

Hamari Duniya

سرائے میر ویلفیئر سوسائٹی اور الفلاح فاؤنڈیشن کی کوششوں سے مریضہ کو ملا خون

Hamari Duniya