24.1 C
Delhi
November 6, 2024
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

Zakaria English High School پال گھر ضلع میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء 94کی حوصلہ افزائی، آئیٹا پال گھر کا شاندار تہنیتی جلسہ کامیابی سے ہمکنار

Zakaria English High School

Zakaria English High School
محمد نعیم شیخ
ممبئی، 12؍ اگست: صبح ساڑھے دس بجے بمقام زیڈ بی  ذکریا انگلش ہائی اسکول میں آئیٹا پالگھر کی جانب سےایچ ایس سی  اور ایس ایس سی کے علاوہ اردو مضمون میں اسکولی سطح پر نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک جلسۂ تہنیت منعقد کیا گیا۔جلسے کی صدارت صغیر ڈانگے (سابق ڈپٹی میئر وسئی ویرار مہا نگر پالیکا) نے کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر آل انڈیا ٹیچرس ایسو سی ایشن( آئیٹا مہاراشٹر) کے ریاستی صدر سید شریف ، ماہر خطاط اسلم کرتپوری  اور حامد اقبال صدیقی نے شرکت کی۔ بچوں کی رہنمائی کے لیے موٹیویشنل اسپیکر منور ملک بھی موجود تھے۔

Zakaria English High School

پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔جو زیڈ۔ بی زکریا کے طالب علم انعام الحق نے نہایت عمدگی کے ساتھ پیش کیا۔ اس کے بعد حمد باری تعالیٰ کو عائشہ محمد عمر خان نے خوش الحانی سے پیش کیا۔آئیٹا پالگھر کے ضلعی نائب صدر آصف نے آج کے پروگرام کی غرض و غایت اپنے مخصوص انداز میں پیش کی، اور آئیٹا پالگھر سیکریٹری نعیم احمد نے تنظیم کے اغراض و مقاصد بیان کیئے ۔پروگرام کو مرحلہ وار ترتیب کے ساتھ پیش کیا گیا، جس میں مہمانان نے مؤثر تقاریر کیں۔ دورانِ پروگرام طلباء کو سرٹیفکیٹس، مومینٹوز، اور فولڈرز کا نذرانہ پیش کیا گیا۔

Zakaria English High School

حامد اقبال صدیقی، جو مشہور و معروف شاعر اور کوئز ٹائم کے چیئرمین ہیں، نے کچھوا اور خرگوش کی کہانی کے ذریعے طلباء کو حوصلہ اور مستقل مزاجی کا پیغام دیا۔ انہوں نے مادری زبان میں تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور طلباء کو درست اور صاف زبان میں بات کرنے کی ترغیب دی۔محمد اسلم کرتپوری، ماہر خطاطی، نے اردو رسم الخط کی اہمیت پر زور دیا اور فن خطاطی کے نمونوں کی نمائش کی۔ انہوں نے طلباء کو تلقین کی کہ اچھی تحریر عمدہ شخصیت کا آئینہ ہوتی ہے۔منور ملک جو موٹیویشنل اسپیکر اور ٹیم کاوش کے اہم رکن ہیں، نے طلباء کو جدید ٹیکنالوجی سیکھنے کی اہمیت بتائی۔ انہوں نے کچھ نئی اور مفید ٹیکنالوجیز کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور شرکاء جلسہ کو تاکید کی کہ یہ دور سیکھنے اور سکھانے کا ہے، تبدیلی کا ہے۔ جو پیچھے رہ گیا، اس کی واپسی مشکل ہے کیونکہ وقت کی رفتار کے ساتھ چلنے میں کامیابی ہے۔اس پروگرام کو قومی یکجہتی کے جذبے کے تحت منایا گیا، جس میں ضلع پالگھر کی تمام اردو ہائی اسکولوں کے علاوہ وسئی ویرار کی ضلع پریشد کی مراٹھی اور ہندی اسکولوں کو بھی شامل کیا گیا۔نہرو ہندی ہائی اسکول ضلع پریشد کے معاون معلم نیلیش سر نے اپنی مختصر مگر جامع تقریر میں آج کےپروگرام کو حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہو کر اس پروگرام کو ہندوستان کی سچی تصویر سے تشبیہ دی۔

اسی پروگرام میں ضلع پریشد کے ریٹائرڈ اساتذہ کی گلپوشی کی گئی اور انہیں مومینٹوز پیش کیے گئے۔ اس کے ساتھ ہی پالگھر ضلع میں نئے اساتذہ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی، جنہیں ہدیۂ تہنیت پیش کیا گیا۔ سابق ڈپٹی میئر صغیر احمد ڈانگے نے علم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور آپسی تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا اور تقریباً 25نئے اساتذہ کی تقرری کا ذکر کیا جو ضلع تھانہ و پال گھر دیہی فلاحی تنظیم کی جانب سے کی گئی تھی۔ آپ نے بھی مادری زبان میں تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور عمدہ اشعار پیش کیے۔سید شریف ( ریاستی صدر)نے آئیٹا پالگھر کی حوصلہ افزائی کی اور اساتذہ کے سماج میں رتبے پر بات کی۔تمام طلباء اور والدین کو ناشتے کے پیکٹ فراہم کیے گئے، جبکہ مہمانان کے علاوہ ریٹائرڈ اور نئے تعینات اساتذہ کو ظہرانہ بھی پیش کیا گیا۔

پروگرام کو منظم اور ترتیب وار طریقے سے جاری رکھنے اور اختتام تک ایک شاندار ماحول برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرنے والی شخصیات میں حنا کوثر (معلمہ کامن اردو)، تنویر سر، آصف سر، قاضی قدیر سر، صبا شاداب، اور شگفتہ میڈم کے علاوہ سوپان رائوت،سر شامل ہیں۔جنہوں نے نظامت کے فرائض کے ساتھ انعامات کی تقسیم کی بھی نہایت عمدگی سے انجام دی۔ضلع پریشد اسکول کے سابق طلباء جو اس وقت کالجوں میں زیر تعلیم ہیںنے نظم و ضبط کے ساتھ تمام سرگرمیوں کو انجام دیا، جسے ہم فراموش نہیں کر سکتے۔ممبئی کے نعیم احمد انصاری (سکرٹری آئیٹا پالگھر)اور نالاسوپارہ ویسٹ کے رہائش پذیر رفیق شیخ نے بھی پروگرام کے لئے کڑی محنت کی تھی ۔بہر حال مذکورہ تہنیت جلسہ صد فیصد کامیاب رہا۔

Related posts

نوجوان گانے سننے سے باز رہے مسلمان: مفتی سالم اشرف قاسمی

Hamari Duniya

جامعہ خلفائے راشدین پورنیہ میں جشن یوم آزادی تقریب کا انعقاد

Hamari Duniya

آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کے قومی صدر شبیر احمد انصاری او بی سی یودھاایوارڈ سے سرفراز

Hamari Duniya