33.3 C
Delhi
July 30, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

نو منتخب میونسپل بورڈ ممبران کا پر وقار تقریب میں استقبال

Kairana

کیرانہ25 مئی (عظمت کیرانوی/ایچ ڈی نیوز)
میونسپل بورڈ کے حالیہ انتخابات میں فتحیاب ہوئے نو منتخب ممبران کا آج ایک پروقار تقریب میں راشد علی سابق چیئرمین میونسپل بورڈ نے پر زور استقبال کیا۔واضح رہے گی راشد علی حالیہ میونسپل بورڈ انتخاب میں کامیاب نہیں ہوسکے ۔شمشاد علی انصاری نے اس انتخاب میں کامیابی حاصل کی۔

اطلاع کے مطابق سابق چیئرمین میونسپل بورڈ کیرانہ راشد علی نے فتحیاب ممبران کو مشورہ دیا کہ نو منتخب میونسپلٹی چیئر مین کا ساتھ دے کر شہر کو ترقیات سے ہم کنار کریں۔انہوں نے کہا کہ جو ترقیاتی کام ان کے پانچ سالہ دور میں ہوئے تھے ان کی مثال نہ ماضی میں ملتی اور ناہی مسقبل میں امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ برس قبل شہر کی عوام نے 8ہزار ووٹ دیے تھے، جب کہ اب کی بار عوام نے محبت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں 16ہزار سے بھی زاید ووٹ دیے۔جس کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں ۔

چیئر مین موصوف نے انتخابی مہم میں جان کی بازی لگانے والے کارکنان کا بھی شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر فتحیاب 28ممبران میں سے ڈیڑھ درجن سے زائد ممبران نے مزکورہ پرو گرام میں شرکت کی ۔ان کا پھول مالا سے استقبال کیا گیا۔ پرو گرام میں سیکڑوں کارکنوں سمیت معاون خاص حاجی نوشاد صدیقی ، انجینیر عرفان چودھری ،محمد اکرام، وریث احمد،مولانا مفتی افتخار قاسمی ،مولانا شیر محمد نے بطور خاص شرکت کی۔ پرو گرام کامیاب بنانے میں محمد کاشف، محمد دانش، تسلیم صدیقی ،سلیم صدیقی، شہزاد قریشی،تحسین قریشی وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں ۔انجینیر عرفان اور محبوب ممبر نے بھی تقریب کو خطاب کیا۔ نظامت کے فرائض حافظ محمد عثمان عثمانی نے انجام دیے۔

Related posts

مدرسہ ام سلمہ للبنات سکٹیا نیا ٹولہ میں سالانہ امتحان کے نتائج وتقسیم انعامات کا پروگرام منعقد ہوا

Hamari Duniya

صحابہ نے آپؐ کی ایسی اتباع کی ہے جو رہتی دنیا کے لئے مثال ہے:مفتی صلاح الدین

Hamari Duniya

الہ آباد کتاب میلہ میں ڈاکٹر اجے مالویہ کی کتاب’آو اردو سیکھیں‘ کا رسم اجراء اور مشاعرہ

Hamari Duniya