Hamari Duniya
علاقائی خبریں

قرآن کریم کو ترتیل و تجوید کے ساتھ پڑھنا فرض کے درجہ میں:قاری مسعود مظاہری فلاحی

Quran Sharif

قاری نعمت اللہ قاسمی کی کتاب “فیض الرحمن”کو عام کرنے کے لیے میٹنگ کا انعقاد

کیرانہ،11جون(عظمت اللّٰہ کیرانوی/ایچ ڈی نیوز).

قصبہ کیرانہ کے مشہور قاری اور فن تجوید کے ماہر ممتاز عالم دین مولانا قاری نعمت اللہ قاسمی رحمۃ کے فن تجوید کو عام کرنے نیز مرحوم کی تالیف کردہ کتاب ” فیض الرحمان/ اشاعت التجوید” کو منظر عام پر لانے کی غرض سے اہل علم ،قراء اور سماجی کارکنان کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت مظاہر علوم سہارنپور کے شعبہ تجوید کے استاد مولانا قاری مسعود مظاہری فلاحی اور نظامت مرحوم کے فرزند ارجمند ڈاکٹر عظمت اللہ خان نے کی ۔ قابل ذکر ہے کہ قاری نعمت اللہ نے کیرانہ میں دینی ادارہ اشاعت الاسلام قائم کر کے نصف صدی تک یہاں اس فن کی آبیاری کی۔

ذہن نشین رہے کہ 1961 میں یہ ادارہ قائم ہوا تو اس وقت اس علاقہ میں لوگ مجهول قرآن کریم پڑھنے کے عادی تھے۔ گھروں میں خواتین کا نظام تعلیم ضرور تھا مگر وہ بھی مجہول ہی تھا قاری نعمت اللہ قاسمی نے اس نہج کو بدلا اور قرآنی حروف کے مخارج پر محنت کی۔ اُن کے اخلاص اور محنت شاقہ کا نتیجہ ہے کہ اس علاقہ میں قرآن کریم درست پڑھا اور پڑھایا جانے لگا ۔گو کہ صحیح پڑھنے والے کم تھے۔ مرحوم کے اس فن کی نشاة ثانیہ کے لیے یہ میٹنگ ہوئی ہے۔ صدارتی خطاب میں مولانا قاری مسعود مظاہری فلاحی نے کہا کہ فن قرآت جتنا عظیم ہے، اس فن ہے اتنی ہی غفلت برتی جارہی ہے۔ اس کا صحیح اندازہ دیہی علاقوں میں دورہ کر کے لگایا جاسکتا ہے کہ بہت سی مساجد میں آج بھی درست قرأت نہیں ہورہی ہے۔ انھوں نے کہا قدیم زمانہ میں محض قرآنی حروف کی درستگی کے لیے نامور قراء قصبات اور دیہات کا دورہ کیا کرتے تھے، یہ صورت حال آج نہیں ہے۔

انھوں نے کہا اس فن کے احیاء اور فروغ کے لیے بڑے پیمانہ پرمہم چلانے کی ضرورت ہے۔ قاری مسعود نے کہا قرآن مجید کو ترتیل و تجوید کے ساتھ پڑھنا فرض کے درجہ میں ہے۔ خود نبی اکرم قرآن شریف کی تلاوت کرتے تو زبر ،زیر ،پیش اور مد سب کچھ سمجھ میں آجاتا۔ مولانا برکت اللہ امینی نے کہا قرآن شریف تجوید کے ساتھ نازل ہوا ہے۔ اسی نہج کو اکابر اسلاف نے ہم تک پہنچایا ہے۔ یہ ہماری غفلت ہے کہ ہم نے مطلوبہ نہج کو جوں کا توں باقی نہیں رکھا۔ انھوں نے کہا المیہ یہ ہے کہ لوگ اس کو سمجھنے کے لیے ابھی تیار نہیں ہیں۔ بس اپنی سمجھ سے آگے بڑھتے جا رہے ہیں ۔اس موقع پر صحافی مولانا بلال بجرولوی ، ماسٹر سمیع اللہ ، سید حافظ محمد اکبر الحسنی خاص طور پر موجود رہے۔

Related posts

برج منڈل یاترا کے نام پر ایک بار پھر فساد پھیلانا چاہتے ہیں شدت پسند، فرید آباد پولس کا انتباہ

Hamari Duniya

سونگر، بھادوں گاؤں کے معصوم بچے کیلئے الفلاح فاؤنڈیشن بنی رحمت، معصوم کیلئے الفلاح فاؤنڈیشن کے عامر خان کی کیا مفت خون عطیہ

Hamari Duniya

پنجاب کے عازمین کے لئے تربیتی اور ٹیکہ کاری کیمپ اختتام پذیر

Hamari Duniya