33.7 C
Delhi
July 22, 2025
Hamari Duniya
فلمی دنیا

ایشوریہ رائے اور سلمان خان میں زبردست مقابلہ، ایشوریہ رائے کی فلم نے دو دن میں ہی کما لئے اتنے کروڑ

Salman Aishwarya

تامل فلم ڈائریکٹر منی رتنم کی فلم ’پونیئن سیلوان -2‘ اس وقت سرخیوں میں ہے۔ دو دنوں میں فلم باکس آفس پر اچھی بزنس کر رہی ہے۔ دوسری جانب سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کا جادو نہیںچل سکا۔

اگرچہ فلم کے ہندی ورژن ’پونیئن سیلوان – 2‘ نے زیادہ کمائی نہیں کی لیکن تامل زبان کی یہ فلم اچھا بزنس کر رہی ہے۔ فلم اب تک 50 کروڑ روپے کما چکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تامل سپر اسٹار چیان وکرم ، ایشوریا رائے بچن ، کارتی ، ترشا کرشنن اور جے رام روی اسٹارر ڈائریکٹر منی رتنم کی فلم خوب چرچے میں ہے۔ یہ فلم 28 اپریل کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔

دوسری جانب سلمان خان کی’کسی کا بھائی کسی کی جان‘نے پہلے دن 15.81 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ فلم نے ویک اینڈ پر 26.61 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ نویں دن فلم کی کمائی میں کمی آئی ہے۔ فلم نے کل 97.51 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔

Related posts

رنبیر کپور کی اپیل پر شاہ رخ خان نے کردیا بڑا اعلان

Hamari Duniya

کنگنارناوت نے کی تعریف تو کیا بولے جاوید اختر ؟

Hamari Duniya

فلم اداکار نوازالدین کے بھائی سمیت دو لوگوں کے خلاف مقدمہ درج

Hamari Duniya